Bharat Express

Benjamin Netanyahu

ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ ان کی سیاسی جماعتیں طویل عرصے سے فلسطینی ریاست کی حمایت کرتی رہی ہیں، جیسا کہ حال ہی میں میکرون نے کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس جون میں ہونے والے بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے۔

غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ٹیلی گرام پربتایا کہ "ہمارے عملے نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں براکہ خاندان کے گھر اور ہمسایہ مکانات سے 10 شہداء اوربڑی تعداد میں زخمی برآمد کئے، جنہیں اسرائیلی قابض فوج نے نشانہ بنایا۔

غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل میں یرغمالیوں کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ موساد کے سابق اہلکاروں نے ایک خط جاری کیا ہے، جس میں حکومت سے جنگ بندی کا اعلان کرنے اورمغویوں کو بحفاظت رہا کرنے کا کہا گیا ہے۔

جنوری میں اسرائیل اور حماس نے یرغمالیوں کے لیے تین مرحلوں میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ حالانکہ، مذاکرات کا دوسرا دور چھ ہفتے کا پہلا مرحلہ یکم مارچ کو ختم ہونے کے بعد تعطل کا شکار ہو گیا۔ اس کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی کے تعطل کے درمیان 18 مارچ کو غزہ میں پھر سے فوجی آپریشن شروع کر دیا۔

سعودی وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان نے جنوبی ترکیہ میں اپنے علاقائی ہم منصبوں کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد کہا، میں غزہ کی پٹی میں امداد کی مسلسل اورمناسب روانی کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ کے استعمال کا مطالبہ کرتا ہوں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جھٹکا دیتے ہوئے ایران پر حملے کی تجویز مسترد کر دی اور عمان میں براہ راست مذاکرات کا اعلان کر دیا

نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچے جس میں اسرائیل پر واشنگٹن کے غیر متوقع محصولات اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلۂ خیال متوقع ہے

فلسطین پر لگاتار اسرائیلی بمباری کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز ہتھیار ڈالنے کی شرط پر حماس کے لیڈران کو غزہ کی پٹی سے نکلنے دینے کی پیش کش کی ہے۔

گزشتہ سال نومبرمیں اسرائیل اورلبنان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔ اس کے بعد لبنان کے ٹھکانوں سے اسرائیل پریہ پہلا حملہ تھا۔ اس درمیان اسرائیل نے لبنان پرخطرناک بمباری کی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کے کچھ حصوں کو اسرائیل میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کرنے پر اسرائیلی عوام وزیر اعظم  بنجامن نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔