Bharat Express

Benjamin Netanyahu

یہ دستاویزات اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیل فراہم کرتی ہیں۔ایک دستاویز، جو قومی جغرافیائی انٹیلی جنس ایجنسی کے ذریعہ مرتب کی گئی ہے، میں کہا گیا ہے کہ منصوبے میں اسرائیل کے ہتھیاروں کی نقل و حمل شامل ہے۔

اسرائیل نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کی جانب سے حملے کی کوشش کا جواب دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بیروت پر بمباری کی ہے

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح حیفا کے علاقے سیزریا میں دھماکے کی آواز سنی گئی، جہاں وزیر اعظم نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ ہے

اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویچائی ادرائی نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک اسرائیل تقریباً 300 گھروں پر حملہ کر چکا ہے جہاں حزب اللہ نے مبینہ طور پر میزائل چھپائے ہیں۔

جنوبی لبنان میں جاری لڑائی کے دوران اقوام متحدہ کے امن دستے زخمی ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے اقوام متحدہ کے امن دستوں سے علاقہ خالی کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسرائلر کے وزیر اعظم بنجمن نتن، یاہو نے X پر وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک پوسٹ مں ، اسرائلر بھارت تعلقات کو فروغ دینے مںت رتن ٹاٹا کے تعاون پر روشنی ڈالی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل تہذیب کے دشمنوں کے خلاف سات محاذوں پراپنا دفاع کررہا ہے۔ ہم غزہ میں حماس کے خلاف لڑرہے ہیں، جس نے 7 اکتوبرکو ہمارے لوگوں کا قتل کیا، عصمت دری، سرقلم کیا اورجلایا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے الزام لگایا کہ اسرائیلی فورسز نے رات کے دوران ’’دو وحشیانہ قتل عام‘‘ کا ارتکاب کرتے ہوئے ایک مسجد اور ایک اسکول کی پناہ گاہ پر بمباری کی اور کم از کم 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ وہیں، ٹیلی گرام پر بتایا گیا کہ وسطی غزہ میں ہونے والے حملوں میں تقریباً 93 دیگر زخمی ہو گئے۔

23 ستمبر کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے لبنان بھر میں حزب اللہ کے خلاف اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور متعدد علاقوں کے رہائشیوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کے روز دمشق (شام) پہنچے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں کے درمیان لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کی پہل کی گئی ہے، ہمیں امید ہے کہ اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔