Nuh-Haryana Violence: نوح میں یاترا نکالنے کی نہیں ملی اجازت، وی ایچ پی لیڈر نے کہا- ہمیں کسی اجازت کی ضرورت نہیں
ہریانہ کے نوح میں گزشتہ 31 جولائی کو وشو ہندو پریشد کی یاترا کے دوران فرقہ وارانہ تشدد ہوا تھا۔ اس تشدد میں دو ہوم گارڈ جوان اورایک مسجد کے نوجوان امام سمیت 6 افراد کی جان چلی گئی تھی۔
Nuh Violence: مونو مانیسر پر ہریانہ پولیس مہربان، گئو رکشک کو کلین چٹ دیتے ہوئے اے ڈی جی پی ممتا سنگھ نے کہی یہ بڑی بات
اے ڈی جی پی ممتا سنگھ کا کہنا ہے کہ بٹو بجرنگی کی گرفتاری تشدد پھیلانے یا فساد پھیلانے کے الزام میں نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مونو مانیسر کا بیان اشتعال انگیز نہیں ہے۔
Nuh Violence: نوح تشدد میں پولیس کے ذریعہ انعامی بدمعاش بنائے گئے وسیم کے پیر میں لگی پولیس کی گولی، اسپتال میں داخل
نوح تشدد معاملے میں پولیس سے ہتھیار چھین کر فائرنگ کرنے والے ملزم کے ساتھ پولیس کا تصادم ہوا ہے۔ اس تصادم میں اس کے پیر میں گولی لگی ہے، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم پر 25 ہزار روپئے کا انعام ہے۔
Nuh Violence: ہندو تنظیموں کے ذریعہ جنتر منتر پر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی، دہلی پولیس نے اٹھایا یہ بڑا قدم
اکھل بھارتیہ سناتن فاؤنڈیشن اوردیگر تنظیموں کے ذریعہ جنترمنترپرمنعقدہ مہاپنچایت کو خطاب کرتے ہوئے یتی نرسنہانند نے کہا، ’’اگراسی طرح ہندوؤں کی آبادی کم ہوتی رہی اورمسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوتا رہا توہزاروں سال کی تاریخ خود کو دوہرائے گی۔ پھر پاکستان اوربنگلہ دیش میں ہندوؤں کے ساتھ جو ہوا، اسے یہاں بھی دوہرایا جائے گا۔‘‘
Planning riots in Madhya Pradesh like Nuh: Digvijaya Singh: مدھیہ پردیش میں نوح کی طرح فسادات کی پلاننگ، دگ وجے سنگھ کے بیان پر بی جے پی لیڈر کا جوابی حملہ، کہا- بڑھاپے میں دماغی توازن کھو چکے ہیں
سابق وزیر اعلی نے کہا تھا کہ مدھیہ پردیش میں بجرنگ دل پر پابندی نہیں لگائی جائے گی، کیونکہ اس میں کچھ اچھے لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔ تاہم فساد اور انتشار پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
Nuh Violence: نوح کی جامع مسجد سمیت تمام مساجد میں آج بھی نہیں ادا کی جائے گی نماز جمعہ، پولیس افسران نے مسلمانوں سے کی یہ بڑی اپیل
ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے فرقہ ورانہ فسادات کے بعد سے دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس لئے نماز جمعہ کی ادائیگی مسجد میں نہیں ہو پا رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے مسلمانوں سے اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
Nuh Violence: بٹو بجرنگی کے بعد اب مونو مانیسر ہوگا گرفتار؟ پولیس افسر نے کہی یہ بڑی بات
ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد معاملے میں بٹو بجرنگی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بٹو بجرگی کے بعد مونو مانیسر کوگرفتار کیا جائے گا؟ مونو مانیسرپردومسلم نوجوان ناصر اورجنید کے قتل کا الزام ہے۔
Bittu Bajrangi sent to Police Custody: پولیس حراست میں بھیجا گیا ’گئورکشک‘ بٹو بجرنگی، اپنوں نے بھی بنالی دوری، کیا ہے وی ایچ پی کی مجبوری؟
ہریانہ کے نوح تشدد کا ملزم اورمسلمانوں کو مشتعل کرنےوالا بٹو بجرنگی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس پرالزام ہے کہ اس نے نوح تشدد سے پہلے خواتین پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی تھی۔
میوات میں جلائی اور توڑی گئی مسجدوں کی مرمت کا کام شروع، مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کی کوششیں جاری
مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے مختلف وفود میوات کے الگ الگ علاقوں میں ریلیف اور راحت رسانی کے کام میں روز اول سے مصروف ہیں۔ سروے اور قانونی کارروائی کے لئے بھی ریلیف کمیٹی، لیگل سیل اور سروے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔
VHP Shunned Bittu Bajrangi: نوح میں مسلمانوں کو مشتعل کرنے والا گئو رکشک بٹو بجرنگی سے وی ایچ پی نے کیوں کرلی کنارہ کشی؟
ہریانہ کے نوح تشدد کے بعد بٹو بجرنگی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے بعد وشوہندو پریشد نے ٹوئٹ کرکے بتایا ہے کہ بجرنگ دل سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جانئے آخرکون ہے یہ بٹو بجرنگی۔