نوح تشدد کا کلیدی ملزم بٹو بجرنگی فریدآباد این آئی ٹی سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہا ہے۔
ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں فریدآباد سے ایک گئورکشک گروپ کے سربراہ راج کمار عرف بٹو بجرنگی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بٹو بجرنگی، جسے راج کمار بھی کہا جاتا ہے، لیکن فساد، مسلح ڈکیتی اور مجرمانہ دھمکی سمیت کئی سنگین الزامات لگے ہں۔ بٹو بجرنگی عرف کے بارے میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں، جسے بجرنگ دل کا کارکن بتایا جار ہا ہے۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے اب اس سے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے۔ ٹوئٹ کے ذریعہ وی ایچ پی نے کہا ہے کہ بٹو بجرنگی کا بجرنگ دل سے کوئی ناطہ نہیں رہا ہے۔ وہ کبھی بھی بجرنگ دل کا رکن نہیں رہا ہے۔
کہا جا رہا تھا کہ بٹو بجرنگی گئورکشک گروپ، فریدآباد گئورکشا بجرنگ فورس کا سربراہ ہے۔ یہ گروپ سوشل میڈیا پر خود کو ’’پشوبچاؤ سیوا“ (جانوروں کو بچانے والی خدمت) کے طور پر خود کو پیش کرتا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا پیج پر مذہبی جذبات سے متعلق کئی تقاریراور پوسٹ موجود ہیں، جس میں ’’لوجہاد“ پر کئی پوسٹ ہیں۔
राज कुमार उर्फ बिट्टू बजरंगी, जिसे बजरंग दल कार्यकर्ता बताया जा रहा है, उसका बजरंग दल से कभी कोई संबंध नहीं रहा। उसके द्वारा कथित रूप से जारी किए गए वीडियो की सामग्री को भी विश्व हिन्दू परिषद उचित नहीं मानती।
— Vishva Hindu Parishad -VHP (@VHPDigital) August 16, 2023
مونو مانیسرکا معاون ہے بٹو بجرنگی
بٹو بجرنگی کو بجرنگ دل لیڈرمونومانیسرکا معاون مانا جاتا ہے، جو نوح میں ہوئے تشدد سے پہلے مسلمانوں کو مشتعل کرنے والے پیغام دینے کی وجہ سے سرخیوں میں ہے اوراس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مونو مانیسرجو اس سال کی شروعات میں دومسلم نوجوانوں کے قتل میں مبینہ کردارسے متعلق وانٹیڈ ہے، کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ بٹوبجرنگی پرہریانہ کے نوح میں وشو ہندو پریشد کے ذریعہ منعقدہ مارچ سے پہلے اشتعال انگیزویڈیو ڈال کر فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کا الزام ہے۔ بجرنگ دل کی یاترا کے دوران وہ بھی موجود تھا۔ بٹو بجرنگی کو اس سے پہلے 4 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ضمانت پر باہر چل رہا تھا۔
VIDEO | Bittu Bajrangi, a Bajrang Dal member, has been arrested in connection with violence in Haryana’s Nuh.
(Source: Third Party) pic.twitter.com/SC04SydgiY
— Press Trust of India (@PTI_News) August 15, 2023
بٹو بجرنگی کی گرفتاری کے وقت گلی میں مچی افراتفری
گزشتہ روز جب بٹو بجرنگی کی گرفتاری ہوئی، اس وقت گلی میں پوری افراتفری مچ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں لنگی پہنے بٹو بجرنگی پولیس والوں کے ساتھ دوڑ لگاتا ہوا نظرآرہا ہے۔ دراصل گرفتاری کے وقت سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرید آباد میں نوح کی کرائم برانچ کی ٹیم سادے کپڑے میں ہتھیاروں سے لیس تین گاڑیوں کے قافلے میں بٹو بجرنگی کے گھرپہنچی۔ ٹیم کو دیکھ کر بٹو بجرنگی بھاگنے لگا۔ اس کے بعد سبھی پولیس اہلکار بٹو بجرنگی کے پیچھے بھاگنے لگے اور بھاری بھرکم جسم والے بٹو بجرنگی کو پکڑلیا۔
بٹو بجرنگی نے اپنے ساتھیوں سے ساتھ لہرایا تھا ہتھیار
ایک سینئرپولیس افسرکے مطابق، بٹو بجرنگی اوراس کے ساتھیوں نے جلوس کے دوران ہتھیارلہرائے، جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے ہتھیار ضبط کرلئے تھے، لیکن بجرنگی اوراس کے اتحادیوں نے مبینہ طورپرپولیس گاڑی پرحملہ کیا اورانہیں واپس چھین لیا۔ پولیس افسرنے کہا کہ انہوں نے پولیس کو بھی دھمکی دی۔ بٹو بجرنگی اورکم ازکم 15 دیگرافراد کے خلاف درج ایف آئی آرمیں فساد، غیرقانونی جلسہ، ایک اسرکاری ملازم کو ڈیوٹی کی انجام دہی سے روکنے، مسلح ڈکیتی اورمجرمانہ دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس پرآرمس ایکٹ کی دفعات کے تحت بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔