Bharat Express

VHP

بگڑتے ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے پہلے ہی اس پر روک لگا دی تھی۔ تاہم، وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے ارکان کو بیریکیڈنگ پر چڑھتے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کے ہاتھوں میں اویسی کی قابل اعتراض تصویریں بھی تھیں۔

جب ڈویژن بنچ نے پوچھا کہ کیا عرضی گزار اسٹیج کیریج پرمٹ یا کنٹریکٹ کیریج پرمٹ مانگ رہا ہے، چتامبریش نے کہا کہ تنظیم صرف مفت خدمات فراہم کرنا چاہتی ہے، جس کی حکومت اجازت نہیں دے رہی ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کو ایک بار پھر رام مندر کی پران پرتشٹھا پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہی بابری مسجد، جہاں مسلمان 500 سال سے نماز پڑھتے تھے، انتہائی منظم طریقے سے مسلمانوں سے چھین لی گئی۔

مسلم راشٹریہ منچ کے مطابق، کشمیری مسلمانوں کا ماننا ہے کہ زعفران، جسے اس کے رنگ اور خوشبو کے لئے منتخب کیا گیا ہے، بھگوان رام کی 5 سالہ قدیم شکل رام للا کے تقدس کے لئے سب سے موزوں تحفہ ہے، اس لئے زعفران ایودھیا بھجوا رہے ہیں۔

 ایودھیا میں 22 جنوری کو ہونے والے رام مندر پران پرتشٹھا پروگرام پر پورے ملک میں بحث ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی اس سے متعلق سیاست بھی عروج پر ہے۔

ہریانہ حکومت نے برج منڈل یاترا کو دوبارہ نکالنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ وزیر اعلی کھٹر نے کہا، 'ماہ کے آغاز میں نوح میں جس طرح کا واقعہ ہوا اسے دیکھتے ہوئے، یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رہے

ادھر ریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برج منڈل یاترا کی اجازت نہیں دی گئی ہے، لیکن یہ ساون کا مہینہ ہے، اس لیے ہر کسی کا عقیدہ ہے، اس لیے مندروں میں جلابھیشیک کی اجازت ہوگی۔

ہریانہ کے نوح تشدد کا ملزم اورمسلمانوں کو مشتعل کرنےوالا بٹو بجرنگی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس پرالزام ہے کہ اس نے نوح تشدد سے پہلے خواتین پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی تھی۔

بھوپال میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے کہا، "بجرنگ دل غنڈوں اور سماج دشمن عناصر کا ایک گروپ ہے... یہ ملک سب کا ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ملک کو تقسیم کرنا بند کریں۔

ہریانہ کے نوح تشدد کے بعد بٹو بجرنگی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے بعد وشوہندو پریشد نے ٹوئٹ کرکے بتایا ہے کہ بجرنگ دل سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جانئے آخرکون ہے یہ بٹو بجرنگی۔