Bharat Express

Vishwa Hindu Parishad

جب ڈویژن بنچ نے پوچھا کہ کیا عرضی گزار اسٹیج کیریج پرمٹ یا کنٹریکٹ کیریج پرمٹ مانگ رہا ہے، چتامبریش نے کہا کہ تنظیم صرف مفت خدمات فراہم کرنا چاہتی ہے، جس کی حکومت اجازت نہیں دے رہی ہے۔

مبینہ گئورکشک مونومانیسر کی رہائی کے مطالبہ سے متعلق ہندو تنظیموں نے سڑک پرخوب ہنگامہ بھی کیا اورسائبرسٹی گروگرام میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کرکے ڈی سی کو میمورنڈم سونپا۔ اس دوران تمام ہندو تنظیموں کے سینکڑوں کارکنان نے مونو مانیسر کو ضمانت دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہریانہ کے نوح میں گزشتہ 31 جولائی کو وشو ہندو پریشد کی یاترا کے دوران فرقہ وارانہ تشدد ہوا تھا۔ اس تشدد میں دو ہوم گارڈ جوان اورایک مسجد کے نوجوان امام سمیت 6 افراد کی جان چلی گئی تھی۔

ہریانہ کے نوح تشدد کا ملزم اورمسلمانوں کو مشتعل کرنےوالا بٹو بجرنگی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس پرالزام ہے کہ اس نے نوح تشدد سے پہلے خواتین پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی تھی۔

ہریانہ کے نوح تشدد کے بعد بٹو بجرنگی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے بعد وشوہندو پریشد نے ٹوئٹ کرکے بتایا ہے کہ بجرنگ دل سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جانئے آخرکون ہے یہ بٹو بجرنگی۔

جج نے سماعت کے دوران کہا کہ وی ایچ پی کے پروگراموں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ریاستوں سے صرف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ ان میں اشتعال انگیز تقریریں نہ ہوں۔ ان پروگراموں کی وجہ سے تشدد نہ پھیلے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو پولیس کو اس پر ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکٹر 57 کے علاقے میں ایک 26 سالہ شخص کی موت ہو گئی اور ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا گیا کیونکہ پڑوسی ضلع نوح میں وشو ہندو پریشد کے جلوس کو روکنے کی کوشش پر شروع ہونے والا تشدد گروگرام تک پھیل گیا، پولیس نے یہاں بتایا کہ ہجوم نے فائرنگ کی ہے۔

نوح اور گروگرام میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ہی فرید آباد میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں کو منگل تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

بنارس ہندو یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک سرکلر جاری کرکے یونیورسٹی کیمپس میں عوامی طور پر ہولی منانے اور ہنگامہ کرنے کے ساتھ ہی میوزک بجانے پر پوری طرح سے پابندی لگا دی ہے۔

بنارس ہندو یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک سرکلر جاری کرکے کہا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں ہولی منائے جانے اور میوزک بجانے پر پوری طرح سے پابندی رہے گی۔ اس حکم پر سبھی طلبا وطالبات اور اسٹاف سنجیدگی سے عمل کریں۔