Bharat Express DD Free Dish

Nuh Violence

Nuh Violence News: نوح تشدد معاملے میں جھرکا رکن اسمبلی مامن خان کو جمعہ کے روز ایس آئی ٹی کی ٹیم نے راجستھان سے گرفتار کرکے نوح ضلع کورٹ میں پیش کیا تھا۔ وہیں آج پھر مامن خان کی عدالت میں پیشی ہوئی۔

نوح تشدد کیس کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی نے پہلے 25 اگست کو ایم ایل اے مامن خان کو نوٹس دیا تھا اور انہیں 31 اگست کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے بلایا تھا۔ نوٹس کے جواب میں ایم ایل اے نے میڈیکل نوٹ بھیجا کہ وہ بخار میں مبتلا ہیں

آج مامن خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے مامن خان کو دو دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ نوح فسادات معاملے میں پولس نے 50 سے زائد مقدمات قائم کر رکھے ہیں اور ان مقدمات میں قریب 200 ملزمین کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے جبکہ 500 سے زائد ملزمین کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور پولس ملزمین کی تلاش میں ہے اور ان کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔

Nuh Violence: ہریانہ کے وزیرداخلہ اوروزیرصحت انل وج نے نوح تشدد سے متعلق فیروزپور جھرکا کے کانگریس رکن اسمبلی انجینئر مامن خان پرسنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ انل وج نے کہا کہ ابھی تک کوئی پوچھ گچھ میں یہ سامنے آیا ہے کہ یہ سارا کام کانگریس نے کیا ہے۔

Nuh Brijmandal Yatra: ہریانہ کے نوح ضلع میں وشو ہندو پریشد کی جانب سے برج منڈل یاترا نکالی جا رہی ہے۔ وی ایچ پی کا کہنا ہے کہ گزشتہ بار یاترا ادھوری رہ گئی تھی، لیکن اس یاترا کو ضلع انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

Nuh Brij Mandal Yatra: ہریانہ کے نوح میں شوبھا یاترا کی وارننگ کے بعد ہرموڑپرپولس تعینات کردی گئی ہے۔ اس سفرسے پہلے گروگرام کی ایک کچی بستی میں کچھ وارننگ والے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

وشو ہندو پریشد ہریانہ کے نوح میں اپنی برج منڈل شوبھا یاترا مکمل کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ حالانکہ پولیس انتظامیہ نے ضلع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔

۔ نوح کے رہائشی امت گرجر نے کہا کہ انہیں 'شوبھا یاترا' کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یاترا کے دوران ایسے نعرے نہ لگائے جائیں جس سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

نوہ شوبھا یاترا پر کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اہم  بیان دیا ہے۔ راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک ڈکٹیٹر کو جنم دے رہی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو ہندوستانی ہندو کہا ہے۔