Bharat Express DD Free Dish

Nuh Violence

Nuh Communal Clash: نوح معاملے پر کانگریس رکن اسمبلی آفتاب احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پولیس انتظامیہ کو اس سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

ہریانہ فساد پر سیاست بھی تیز ہوگئی ہے اور سیاسی بیان بازی بھی۔ اس بیچ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تبصرہ کرتے ہوئے ایکس(ٹوئیٹر) پر لکھا ہے کہ  بی جے پی ، میڈیا اور ان کے ساتھ کھڑی ہوئی طاقتوں نے پورے ملک میں نفرت کا مٹی تیل(کیروسن) پھیلا دیا ہے۔ صرف محبت ہی ملک میں لگی اس آگ کو بجھا سکتی ہے۔

بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نے میڈیا سے بات چیت میں یوگی آدتیہ ناتھ کے گیان واپی مسجد سے متعلق دیئے گئے بیان کی بھی حمایت کی۔

نوح اور گروگرام میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ہی فرید آباد میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں کو منگل تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔