Bharat Express

Nuh Shobha Yatra: نوح میں بغیر اجازت کے وی ایچ پی کی شوبھا یاترا، گرو گرام میں لگائے گئے پوسٹر، مسلمانوں کو گھر خالی کرنے کا الٹی میٹم

Nuh Brij Mandal Yatra: ہریانہ کے نوح میں شوبھا یاترا کی وارننگ کے بعد ہرموڑپرپولس تعینات کردی گئی ہے۔ اس سفرسے پہلے گروگرام کی ایک کچی بستی میں کچھ وارننگ والے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

نوح میں شوبھا یاترا کے دوران پولیس کے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

VHP Brij Mandal Shobha Yatra in Nuh:  ہریانہ کے نوح ضلع میں آج یعنی 28 اگست کو وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) نے برج منڈل شوبھا یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس یاترا سے پہلے بھی حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں اور یہاں صورتحال کشیدہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق، گروگرام کے سیکٹر-69 میں جھگیوں پرمسلمانوں کے خلاف کچھ لوگوں نے وارننگ والے پوسٹرلگا دیئے۔ مقامی لوگوں کوعلاقے کوخالی کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ اس پوسٹرمیں علاقے کو خالی نہیں کرنے پرسخت انجام بھگتنے کی بھی وارننگ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ان جگھیوں میں تقریباً 200 فیملی کے لوگ رہتے ہیں اور زیادہ ترمسلم ہیں۔

ایک مقامی شخص نے کہا، “ہفتہ اوراتوارکی رات کچھ نامعلوم افراد نے دوپوسٹرچسپاں کئے اورہمیں 28 اگست تک علاقے کوخالی کرنے یا غصے کا سامنا کرنے کی دھمکی دی۔ پوسٹروں میں باشندوں کو28 اگست تک جھگی خالی کرنے کی وارننگ دی گئی ہے، ورنہ ان کی جھونپڑیوں میں آگ لگا دی جائے گی اوروہاں رہنے والے لوگ اپنی زندگی کے لئے ذمہ دارہوں گے۔ پوسٹروں پربجرنگ دل اوروشو ہندوپریشد کے بھی نام درج ہیں۔” ایک مقامی شخص نے بتایا کہ 31 جولائی کو نوح میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے گروگرام پہنچنے کے بعد زیادہ ترجھونپڑیاں خالی ہوگئی ہیں اوراب بھی ان میں تالے لگے ہوئے ہیں۔ حالانکہ پولیس نے انہیں سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، لیکن جھگی کے لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول ہے۔ وہیں دوسری طرف بڑے پیمانے پربلڈوزرکے ذریعہ گھروں اورجھگی جھونپڑیوں کو منہدم کردیا گیا ہے۔

 بادشاہ پورپولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوستیش دیشوال نے کہا، “معاملہ ہماری جانکاری میں آیا ہے اورہم نے لوگوں کی سیکورٹی کے لئے پی سی آروین کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی ہے۔ ہم نے موقع پر وارننگ دینے والے پوسٹربرآمد کئے ہیں۔ معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ اس کے پیچھے جوبھی ذمہ دارہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اورانہیں گرفتارکیا جائے گا۔”

یہ بھی پڑھیں:  VHP Shobha Yatra in Nuh: نوح میں وی ایچ پی نکال رہی ہے شوبھا یاترا، پولیس نے نہیں دی ہے اجازت، ضلع میں ہائی الرٹ، دفعہ 144 نافذ، انٹرنیٹ بند

ہریانہ کے نوح میں وشوہندو پریشد کے اعلان کے بعد آج برج منڈل جل ابھیشیک یاترا نکالی جا رہی ہے۔ اس میں وی ایچ پی کے کئی لیڈران بھی شرکت کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرنے جلوس کی اجازت نہیں دی، اس کے باوجود بھی ہریانہ کے نوح ضلع میں پیرکوتمام ذات ہندو مہاپنچایت کی طرف سے شوبھا یاترا کی گزارش کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے ریاستی پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔ شوبھا یاترا کی وجہ سے علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ نوح کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ اشونی کمار نے کہا کہ ضلع میں تمام تعلیمی ادارے بشمول اسکول، کالج اوربینک بند کردیئے گئے ہیں۔

 

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read