Bharat Express

Nuh Shobha Yatra: ”حکومت نے یکطرفہ کارروائی کرکے اصلی قصور وار مونو مانیسر کو بنایا ڈارلنگ“، اسدالدین اویسی نے بی جے پی پر سخت تنقید کی

Nuh Brijmandal Yatra: ہریانہ کے نوح ضلع میں وشو ہندو پریشد کی جانب سے برج منڈل یاترا نکالی جا رہی ہے۔ وی ایچ پی کا کہنا ہے کہ گزشتہ بار یاترا ادھوری رہ گئی تھی، لیکن اس یاترا کو ضلع انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی۔ (فائل فوٹو)

ہریانہ کے نوح ضلع میں وشوہندو پریشد کی جانب سے برج منڈل شوبھا یاترا نکالی رہی جا رہی ہے۔ حالانکہ پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔ وی ایچ پی کا کہنا ہے کہ گزشتہ بار یاترا ادھوری رہ گئی تھی، ہم اسے پورا کر رہے ہیں۔ خود ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹرنے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے آس پاس کے مندروں میں جاکرلوگ جل ابھیشیک کریں کیونکہ یاترا کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اب اس یاترا کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے بی جے پی پرتنقید کی ہے۔

حکومت نے اصلی قصوروارمونو مانیسر کو بنایا ڈارلنگ: اویسی

اسدالدین اویسی نے کہا کہ ”ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے حکم کے خلاف جاکر وشو ہندو پریشد برج منڈل یاترا نکالنے کی دھمکی دے رہی ہے۔ نوح میں ہوئے تشدد سے پہلے ہی  حکومت کو پتہ تھا کہ اس شوبھا یاترا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اگریکطرفہ کارروائی نہیں ہوئی اوراصلی قصوروار مونو کو ڈارلنگ نہ بنایا گیا ہوتا تو وی ایچ پی کی اتنی ہمت نہیں ہوتی۔“

”منظم مجرمین کے آگے پوری طرح سے بے بس اور لاچار ہے حکومت“

اسدالدین اویسی نے مزید کہا ”لگ رہا ہے یہ بی جے پی کے پیادے نہیں ہیں، بلکہ بی جے پی ان منظم مجرمین کے آگے پوری طرح سے بے بس اورلاچار ہے۔ اس لئے اگردوبارہ نوح میں تشدد ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری صرف اور صرف منوہرلال کھٹر حکومت کی ہوگی۔ اب تو نوح میں توڑنے کے لئے مسلمانوں کے گھربھی نہیں بچے ہیں۔“

وی ایچ پی نے کیا یہ دعویٰ

نیوزایجنسی اے این آئی کے ساتھ ہوئی بات چیت میں وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے کہا، ”ہم لوگ ادھوری یاترا کو پورا کریں گے۔ سماج کے ساتھ وشو ہندو پریشد کھڑا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ”آج ساون مہینے کا آخری پیرہے، سادھوؤں کے آشیرواد سے ہم ”جل ابھیشیک“ کررہے ہیں۔“ انہوں نے مزید کہا، ”آج ہمارے لیڈر(آلوک کمار) نلہرمندرپہنچنے والے ہیں اوروہاں جل ابھیشیک کریں گے۔ ہندو سماج کے نمائندے ان کے ساتھ ہوں گے۔ حکومت اور جی-20 کی تیاریوں کی مشکلات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم نے یاترا کو علامتی طور پورا کرنے کا فیصلہ لیا۔“

یہ بھی پڑھیں:   Nuh Braj Mandal Shobha Yatra: نوح میں بغیر اجازت کے وی ایچ پی کی شوبھا یاترا، گرو گرام میں لگائے گئے پوسٹر، مسلمانوں کو گھر خالی کرنے کا الٹی میٹم

پولیس پوری طرح سے الرٹ موڈ پر

دوسری جانب انتظامیہ نے ریاستی پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے اورسیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ضلع کے اسکول، کالج اوربینک سمیت سبھی تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا ہے۔ وی ایچ پی کی یاترا پراے ڈی ڈی، لاء اینڈ آرڈرممتا سنگھ نے کہا، ”ہم نے کسی بھی طرح کی یاترا یا گروپ موومنٹ کے لئے منع کردیا ہے۔ انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ جانچ چل رہی ہے۔ 250 سے زیادہ ملزمین کی پہچان کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیا ہے۔“

 

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read