Bharat Express

Asaduddin Owaisi

دہلی پولیس حکام کے مطابق اس معاملے میں پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 143، 506، 153 اے اور 147 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو اویسی کی رہائش گاہ پر کچھ لوگوں نے ہنگامہ کیا تھا۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں ان چھوٹے غنڈوں سے نہیں ڈرتا جو میرے گھر کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس ساورکر قسم کے بزدلانہ رویے کو بند کرو اور میرا سامنا کرنے کی ہمت پیدا کرو

ایوان کے پروٹیم اسپیکر بھرتری ہری مہتاب نے صوتی ووٹ سے اوم برلا کو لوک سبھا اسپیکر منتخب کرنے کا اعلان کیا۔ چونکہ اپوزیشن جماعتوں نے ووٹوں کی تقسیم کا مطالبہ نہیں کیا تھا، اس لیے برلا کو صوتی ووٹ سے اسپیکر منتخب کیا گیا۔

حیدرآباد سے ریکارڈ پانچویں مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے اویسی نے اردو میں حلف لیا۔ حلف اٹھانے سے پہلے انہوں نے دعا کی۔ حلف لینے کے بعد انہوں نے 'جئے بھیم، جئے میم، جئے تلنگانہ اور جئے فلسطین' کے نعرے لگائے۔

منگل کے روز پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایوان میں ’جے بھیم، جے میم، جے تلنگانہ‘ اور آخر میں ’جے فلسطین‘ کے نعرے لگائے۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں حلف لیا۔ حلف لینے کے بعد انہوں نے جے فلسطین کہا۔ اس پر سب سے پہلے رکن پارلیمنٹ شوبھا کرندلاجے نے اعتراض کیا۔ اس کے بعد دیگراراکین نے بھی ہنگامہ کیا۔

لوک سبھا کے خصوصی سیشن میں سبھی منتخب اراکین پارلیمنٹ، پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف لے رہے ہیں۔ اسدالدین اویسی نے بھی اردو زبان میں حلف لیا اور جاتے جاتے جے فلسطین کا نعرہ بھی لگایا۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا،"انتخابات کے دوران مودی کہتے تھے کہ او بی سی، ایس سی، ایس ٹی کمیونٹی کے ریزرویشن کو مسلمانوں سے خطرہ ہے۔

نیٹ پیپرمعاملے سے متعلق اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت پرحملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بچوں سے یہ حکومت کہتی ہے کہ ایگزام واریئرس ہو، لیکن اصل جنگ تو بچوں کے لئے آپ نے ہی چھیڑدی ہے۔ نیٹ امتحان دوبارہ ہونی چاہئے۔ سپریم کورٹ اس کی مانیٹرنگ کرے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے یواے پی اے قانون پر سوال کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی 3.0 سے یہ امید تھی کہ وہ الیکشن کے نتائج سے کچھ سیکھیں گے، لیکن انہوں نے نہیں سیکھا۔