Owaisi attack on PM Modi: اویسی کا پی ایم مودی پر بڑا حملہ، ’’اگر ٹرمپ مادورو کو لاسکتے ہیں تو آپ بھی 26/11 کے ملزمان کو پاکستان سے لائیں‘‘
ممبئی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فوج بھیج کر وینزویلا کے صدر کو گرفتار کر کے امریکہ لا سکتے ہیں، تو آپ بھی پاکستان جا کر26/11 کے ملزمان کو پاکستان سے لائیں۔
AIMIM Chief Asaduddin Owaisi Speech: ”امریکہ دشمن کو پکڑ سکتا ہے تو بھارت کیوں نہیں؟“، رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کا مرکزی حکومت پر حملہ
آل انڈیا مجلسِ اتحادُالمسلمین کے قومی صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے ممبئی کے گوونڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کر کے امریکہ لے جا سکتے ہیں تو وزیر اعظم مودی پاکستان جا کر 26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھارت کیوں نہیں لا سکتے؟
Owaisi condemns violence in Bangladesh: اسدالدین اویسی نے بنگلہ دیش میں تشدد کی سخت الفاظ میں کی مذمت، اقلیتوں کے تحفظ پر دیا زور
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے علاقائی استحکام کو بھارت کی سلامتی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں امن و استحکام نہ صرف وہاں کے شہریوں بلکہ پورے خطے، خاص طور پر بھارت کی سلامتی کے لیے بے حد ضروری ہے۔
AIMIM Reject Humayun Kabir Alliance Offer : ہمایوں کبیر کا اسد الدین اویسی کو اتحاد کی پیشکش، مجلس اتحاد المسلمین نے کیا مسترد، ٹی ایم سی کے معطل رکن اسمبلی کو زوردار جھٹکا
مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد میں بابری مسجد کی بنیاد رکھنے کے بعد سرخیوں میں آئے ٹی ایم سی کے معطل رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کو اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ پارٹی نے نہ صرف ان کے سیاسی اتحاد کی پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا بلکہ اسے ’’سیاسی طور پر مشکوک‘‘ قرار دیا ہے۔
Majid Hussain Controversial Speech : ’انشاءاللہ گلی کم پڑے گی‘، ریلی میں کسے دھمکی دینے لگے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی؟ ماجد حسین کا ویڈیو وائرل، اپوزیشن کا احتجاج
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایک لیڈر کے بیان نے مہاراشٹر کی سیاست میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ممبر اسمبلی ماجد حسین کی جانب سے انتخابی جلسے میں دیا گیا مبینہ دھمکی آمیز بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ صارفین پولیس اور الیکشن کمیشن کو ٹیگ کرکے کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
AIMIM support to NDA Govt: پرشانت کشور پر اٹھ رہے تھے سوال، کیا بی جے پی کی بی ٹیم بن گئی اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم؟
امّور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے شرط کے ساتھ نتیش حکومت کی حمایت کی بات کی ہے۔ اس پر اب ٹرول گینگ نے پرشانت کشور کی جگہ انہیں B ٹیم کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Asaduddin Owaisi statement on Delhi blast: دہلی دھماکے پر سب سے بڑا ردِعمل، اسدالدین اویسی نے اسلام کے بارے میں کیا کہا؟
دہلی دھماکے کے حوالے سے اسدالدین اویسی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ملزم بنائے گئے عمر کے خودکش بم دھماکے اور اس کے ویڈیو کلپ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
Asaduddin Owaisi On Development Of Seemanchal : مجلس سیمانچل کے عوام کے حقوق، انصاف اور ترقی کے لیے کام کرتی رہے گی: اسد الدین اویسی
بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی سیمانچل کے عوام کے حقوق، انصاف اور ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Bihar Election Results: اسد الدین اویسی اور مایاوتی کے لیے خوشخبری، تو بہار کی عوام نے ’پی کے‘ کو کیوں رُلایا؟
کئی میڈیا چینلز پر پرشانت کشور نے انتخاب سے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ 25 سیٹوں سے زیادہ نہیں جیت پائے گی۔ اگر ایسا ہو گیا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ وہ تو یہاں تک دعویٰ کر گئے تھے کہ یا تو ان کی پارٹی 150 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی یا 10 سے بھی کم۔
AIMIM has once again made its presence in bihar: اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے بھی بہار میں اپنی موجودگی کا دلایا احساس ، پانچ امیدوار ہوئے کامیاب
جہاں بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج نے این ڈی اے کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے وہیں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے سیمانچل علاقے میں ایک بار پھر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اے آئی ایم آئی ایم نے پانچ سیٹیں جیتی ہیں۔





