Kanwar Yatra 2024:کانوڑ یاترا 2024 سے متعلق یوپی پولیس کا کیا ہے حکم نامہ اورکیوں ہو رہی ہے سیاسی مخالفت؟
یوپی کی مظفرنگرپولیس نےکانوڑیاترا 2024 سے متعلق ایک متنازعہ حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس سے سیاسی ہنگامہ آرائی ہورہی ہے۔ پولیس نے کانوڑ یاترا کے راستوں میں آنے والے سبھی ریسٹورنٹ، دکانوں، ہوٹلوں اورٹھیلے والوں سے اپنی دکان کے آگے نام لکھنے کی ہدایت دی ہے۔
ایسا لگ رہا ہے کہ ان میں ہٹلرسماگئے ہیں… کانوڑ یاترا سے متعلق پولیس کے احکامات پر اسدالدین اویسی کا بڑا حملہ
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت چھوا چھوت کو پرموٹ کر رہی ہے۔ مظفرنگر کے ڈھابوں سے مسلمانوں کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ کیا آپ ایک ہی طبقے کے لئے کام کریں گے؟
Asaduddin Owaisi on UP Police: مسلمانوں کی دُکان سے کوئی کانوڑیا غلطی سے کوئی سامان خرید نہ لے،اس لئے یوگی حکومت نے ایسا فیصلہ کیا ہے:اویسی
اترپردیش پولیس کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کانوڑ یاترا کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایسے میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی تمام کھانوں اور دکانوں اور گاڑیوں پر مالک کا نام لکھنے کے حکم کی توثیق کر دی گئی ہے، تاکہ کانوڑیوں کو پریشانی نہ ہو۔
Asaduddin Owaisi on Doda Terrorist Attack: اسدالدین اویسی نے ڈوڈہ دہشت گردانہ حملے پر کی تنقید، ڈی جی پی کو بی جے پی میں شامل ہونے کا دیا مشورہ
ڈوڈہ میں دہشت گردانہ حملے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اویسی نے کشمیر کے ڈی جی پی پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، 'ڈی جی پی کو حکومت کے ترجمان کی طرح بات نہیں کرنی چاہیے، اگر وہ اتنے ہی اچھے ہیں تو انہیں بی جے پی میں شامل ہونا چاہیے۔'
Asaduddin Owaisi On PM Modi Russia Visit: پی ایم مودی کے روس پہنچنے پر اسدالدین اویسی نے کیا یہ بڑا مطالبہ
روس دورے پر پہنچے وزیراعظم مودی سے اسدالدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ انہیں جنگی علاقے میں پھنسے ہندوستانیوں کا موضوع بھی ولادیمیر پتن کے سامنے اٹھانا چاہئے۔
Asaduddin Owaisi Lok Sabha Speech: فلسطین، موب لنچنگ اور مسلمان… رام مندر کا ذکر کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں برہم ہوئے اسدالدین اویسی
اسدالدین اویسی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مسلم کہنے پربھی پابندی لگا دی جائے گی۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں شاعری بھی سنائی۔
UP Politics : ‘فلسطین تو مظلوم ہے …’، سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ روچی ویرا نے اسد الدین اویسی اور چندر شیکھر کے بیان کی حمایت کی
سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ روچی ویرا نے جئے فلسطین اور کانوڑ یاترا کے سوال پر اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور نگینہ کے رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کہا ہے۔
VHP-Bajrang Dal Protest: جے فلسطین کے نعرے پر ہنگامہ، VHP-بجرنگ دل کا اسد الدین اویسی کے خلاف مظاہرہ، زوردار نعرے بازی
بگڑتے ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے پہلے ہی اس پر روک لگا دی تھی۔ تاہم، وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے ارکان کو بیریکیڈنگ پر چڑھتے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کے ہاتھوں میں اویسی کی قابل اعتراض تصویریں بھی تھیں۔
MP Ziaur Rahman Barq Exclusive: بسم اللہ پڑھ کرحلف اٹھانے پر کیوں ہو رہا ہے تنازعہ؟ نوجوان رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق نے جے ہندو راشٹر بولنے والوں کو دکھایا آئینہ
سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر سنبھل سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق نے بھارت ایکسپریس اردو سے ایکسکلوزیو بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کا کام توملک میں نفرت پھیلانا اور لوگوں کو تقسیم کرنا ہے، لیکن ان کے عزائم جلد ہی ناکام ہوجائیں گے۔
UP By Election 2024: اویسی اور پلوی پٹیل یوپی ضمنی انتخابات میں ایس پی-بی جے پی کی پریشانی میں کریں گے اضافہ، پی ڈی ایم کی میٹنگ میں لیا گیا یہ فیصلہ
پریاگ راج میں منعقدہ پی ڈی ایم کی میٹنگ میں 2027 کے اسمبلی انتخابات تک اس محاذ کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 میں اسد الدین اویسی اور پلوی پٹیل کے پی ڈی ایم فرنٹ نے 28 سیٹوں پر مقابلہ کیا تھا۔