Kanwar Yatra Nameplate Controversy: کیا ہے کانوڑیاترا روٹ کے دکانوں پرنیم پلیٹ لگانے سے متعلق تنازعہ؟ یوپی کے بعد اتراکھنڈ میں جاری ہوا متنازعہ فرمان
Kanwar Yatra 2024: اترپردیش حکومت نے جب سے کانوڑ یاترا روٹ پر دکانداروں کے لئے نیم پلیٹ لگانا لازمی قرار دیا ہے، تب سے ہی اس کی جم کرتنقیدکی جارہی ہے، لیکن اب اتراکھنڈ میں بھی متنازعہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا فرمان، پورے یوپی میں نافذ ہوگا مظفرنگرفارمولہ، کانوڑ یاترا روٹ کے دکانوں پرلکھنے ہوں گے مالکان کے نام
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اس فیصلے سے پہلے یوپی کے مظفرنگر، پھرشاملی اور سہارنپور پولیس نے یہ فیصلہ لیا تھا، جس کی سیاسی پارٹیوں کی طرف سے سخت مخالفت کی جارہی تھی۔ اب یوگی آدتیہ ناتھ نے پورے یوپی میں یہ حکم نافذ کردیا ہے۔
Kanwar Yatra 2024:کانوڑ یاترا 2024 سے متعلق یوپی پولیس کا کیا ہے حکم نامہ اورکیوں ہو رہی ہے سیاسی مخالفت؟
یوپی کی مظفرنگرپولیس نےکانوڑیاترا 2024 سے متعلق ایک متنازعہ حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس سے سیاسی ہنگامہ آرائی ہورہی ہے۔ پولیس نے کانوڑ یاترا کے راستوں میں آنے والے سبھی ریسٹورنٹ، دکانوں، ہوٹلوں اورٹھیلے والوں سے اپنی دکان کے آگے نام لکھنے کی ہدایت دی ہے۔
ایسا لگ رہا ہے کہ ان میں ہٹلرسماگئے ہیں… کانوڑ یاترا سے متعلق پولیس کے احکامات پر اسدالدین اویسی کا بڑا حملہ
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ اترپردیش کی حکومت چھوا چھوت کو پرموٹ کر رہی ہے۔ مظفرنگر کے ڈھابوں سے مسلمانوں کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ کیا آپ ایک ہی طبقے کے لئے کام کریں گے؟
اکھلیش یادو کے بعد جاوید اختر بھی ہوئے برہم، کیا ہے یوپی پولیس کا فیصلہ، جس پر اٹھ رہے ہیں سوال؟
مظفرنگر پولیس نے حال ہی میں کانوڑ یاترا کے دوران سبھی ہوٹلوں، دوکانوں اور ٹھیلے والوں کو مالک کا نام عوامی طورپر لکھنے کا حکم دیا ہے۔ جاوید اخترنے اس فیصلے کا موازنہ ناجیوں سے کیا ہے۔
Javed Akhtar: ‘نازی جرمنی میں ایسا ہوتا ہے…’، یوپی پولیس کے کس فیصلے پر برہم ہوئے جاوید اختر؟
جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، مظفر نگر یوپی پولیس نے ہدایت دی ہے کہ آنے والے دنوں میں کسی خاص مذہبی جلوس کے روٹ پر تمام دکانوں، ریستورانوں اور یہاں تک کہ گاڑیوں پر بھی مالک کا نام نمایاں اور واضح طور پر لکھا جائے۔ ایسا کیوں؟
UP Politics: اکھلیش یادو کے آفر سے بی جے پی میں کھلبلی! کہا-’100 لاؤ، حکومت بناؤ‘
اترپردیش بی جے پی میں مچی کھلبلی کے درمیان ایک بارپھرسے سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے مانسون آفرکے ذریعہ بی جے پی حکومت کے لئے چیلنج کردیا ہے۔
BJP Review Meeting: کیا یوپی میں ہونے جا رہی ہے بڑی تبدیلی؟ سیاسی رسہ کشی کے درمیان وزیراعظم مودی سے اس بڑے لیڈر نے کی ملاقات
میڈیا رپورٹ کے مطابق، نتائج سے متعلق جائزہ لینے کے ئلے پارٹی کی مرکزی قیادت الگ الگ ریاست کے لیڈران سے مل کر لوک سبھا الیکشن میں خراب کارکردگی پر فیڈ بیک لے رہی ہے۔
Nikah and Religious Conversion Program: مولانا توقیررضا خان نے کیوں منسوخ کردیا نکاح اور مذہب تبدیلی پروگرام؟
بریلی کے مولانا توقیررضا خان نے 21 جولائی کو 5 ہندو جوڑوں کا نکاح اور مذہب تبدیلی کرانے کے لئے پروگرام کے لئے ضلع انتظامیہ سے اجازت مانگی تھی، جوکہ نہیں ملی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے نکاح کروانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔
20Industries in Uttar Pradesh : اتر پردیش میں 20 صنعتیں لگانے کا راستہ صاف، یوگی حکومت نے کیا یہ بڑا کام
میڈیا ذرائع کے مطابق 20 صنعتی منصوبوں میں 9890 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے بھی راستہ صاف ہو گیا ہے۔ اب یہ رقم ان کمپنیوں کو مختلف قسم کی سبسڈی اور ری ایمبرسمنٹ کے لیے مقرر کی جائے گی۔