Bharat Express DD Free Dish

Yogi Government

جماعتِ اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کے انہدام سے متعلق انتظامیہ کے فیصلے نے طلبہ، والدین، اساتذہ اور پورے تعلیمی حلقے میں سخت تشویش پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی معاملات اپنی جگہ، لیکن یہ ضروری ہے کہ طلبہ کی تعلیم، امتحانات اور ان کا مستقبل ہرحال میں محفوظ رکھا جائے۔

اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے ر نے کہا کہ اگر حکومت کو اعظم خان سے سیاسی اختلافات ہیں تو یونیورسٹی کو منہدم کرنے کے بجائے اس کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے سکتی ہے اور ادارے کو چلا سکتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت تعلیم کے فروغ کے بجائے تعلیمی اداروں کو کمزور کرنے میں مصروف ہے

رام پورکے ضلع مجسٹریٹ اجے کماردویدی نے بتایا کہ جوہریونیورسٹی کو پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے جواب میں انتظامیہ نے تحریری وضاحت بھی پیش کی۔ بعد ازاں تفصیلی سماعت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کی مجموعی 40 عمارتوں میں سے صرف دوعمارتوں کے نقشے منظورشدہ ہیں، جبکہ باقی 38 عمارتیں بغیرمنظوری کے تعمیر کی گئی ہیں۔ اسی بنیاد پرانہیں غیرقانونی قراردیتے ہوئے انہدام کا حکم صادرکیا گیا۔

 یوپی حکومت کے گرام پردھانوں کو ایڈمنسٹریٹر (پرشاسک) کے طورپر مقرر کرنے کے فیصلے کے خلاف معاملے کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ معاملے کی سماعت کررہی جسٹس سوربھ شیام شمشیری کی سنگل بنچ نے کہا کہ لکھنو بینچ کی ایک ڈویژن بنچ میں اس معاملے کی پہلے سے سماعت چل رہی ہے۔

اترپردیش میں ایک بار پھر سے تبادلہ ایکسپریس چلی ہے۔ یوگی حکومت نے دیر رات 20 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔ ان میں سکریٹری اور اسپیشل سکریٹری کی سطح کے افسران شامل ہیں۔

اے پی سی آر الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے اورامید ظاہرکرتی ہے کہ عدلیہ آئندہ بھی مشکل حالات میں انصاف کے متلاشی افراد اور اداروں کے لیے مؤثر قانونی سہارا فراہم کرتی رہے گی۔ اے پی سی آر کے قومی سکریٹری ندیم خان نے کہا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ غیر قانونی، من مانے یا امتیازی نوعیت کی سرکاری کارروائیوں سے متاثرہ افراد اور اداروں کو قانونی امداد فراہم کرنے اور آئینی و جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

درخواست گزارشمس تبریزکے وکیل شمشیریادوجگرانا کی طرف سے عدالت کوبتایا گیا کہ جون 2024 سے کمیشن کے چیئرمین اورتمام ممبران کے عہدے خالی ہیں۔ اس کے باوجود کسی نئے چیئرمین یا ممبر کی تقرری نہیں کی گئی۔ عدالت نے اس بات پر بھی عدم اطمینان کا اظہارکیا کہ متعدد مواقع دینے کے باوجود حکومت کمیشن کی تنظیم نوکے حوالے سے کوئی ٹھوس پیش رفت دکھانے میں ناکام رہی ہے۔

مدرسہ مینجمنٹ کمیٹی اورمدرسہ ٹیچرایسوسی ایشن نے 11 فروری کوالہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤبنچ میں عرضی دائرکرتے ہوئے اے ٹی ایس کی جانچ پرروک لگانے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران تحقیقات پرعبوری روک نہیں لگائی، تاہم حکومت اوراے ٹی ایس کونوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد تحقیقات کی رفتارکچھ سست پڑگئی تھی۔ یکم جولائی کوالہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس وویک سرن اورجسٹس نیرج تیواری پرمشتمل ڈویژن بنچ نے مدرسہ منتظمین کی درخواست مسترد کردی۔

اترپردیش میں بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل ساتویں سال اضافہ نہیں ہوگا۔ یہ جانکاری اترپردیش اسٹیٹ کنزیومرکونسل کے صدراودھیش کمار ورما نے دی۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرادآباد میں"ٹریڈرس ویلفیئر ڈے" کے موقع پر 365 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مرادآباد اب ایک عالمی برآمدی مرکزکے طور پر جانا جاتا ہے، نہ کہ کرفیو کے پابند شہر کے طورپر۔ سماج وادی پارٹی، کانگریس اور بی ایس پی پرتنقید کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا کہ اتر پردیش میں بابرکی نہیں بلکہ رام راج کی حکومت ہوگی۔