Bharat Express

Yogi Government

بھدوہی ضلع سے دو بارکے رکن اسمبلی زاہد بیگ پرالزام ہے کہ انہوں نے گڑھی تالاب کوپاٹ کرغیرقانونی طریقے سے عالیشان مکان بنالیا ہے۔ جس پراب انتظامیہ بلڈوزرچلانے کی تیاری میں ہے۔

تاج محل میں پودا نکلنے کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ تاج محل کا احاطہ بندروں کے لئے پناہ گاہ بن گیا ہے۔ تاج محل احاطے میں پانی بھرنے کی بھی پریشانی ہے۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج غازی آباد میں ہیں۔ غازی آباد کے رام لیلا میدان سے انہوں نے راہل گاندھی اوراکھلیش یادوپرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے کسی کا بھلا نہیں کیا ہے، صرف لوٹ کی ہے۔

یوپی کے سیتا پورمیں بی جے پی کے رکن اسمبلی گیان تیواری پولیس کے خلاف ہی دھرنے پربیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے پولیس پر سنگین الزام بھی لگائے ہیں۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے بلڈوزرکارروائی پرناراضگی ظاہرکی ہے اوراترپردیش حکومت سے پوچھا کہ ایسی کون سی صورتحال تھی، جس کی وجہ سے قانونی طریقہ پر عمل کئے بغیرعرضی گزاروں کے گھروں کو منہدم کر دیا گیا۔ عدالت نے اس معاملے میں یوپی حکومت سے جواب داخل کرنے کوکہا ہے۔

28 اگست کو یوپی کے سلطان پور میں پانچ بدمعاش دن دیہاڑے ایک دکان میں گھس گئے اور گن پوائنٹ پر کروڑوں کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ منگل کے روز اس واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اس میں 15 شرپسندوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے 22 مارچ 2024 کو یوپی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے مدرسہ نصاب میں شمولیت کی بنیادپرمدرسوں سے بچوں کواسکولوں میں شفٹ کرنے کا آرڈردے دیا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی تھی۔

اترپردیش میں مدرسوں کی شناخت اوراس کی حیثیت کو جبراً تبدیل کرنے اورطلباء کے تعلیمی امورمیں مداخلت پر بات کرتے ہوئے نائب امیرجماعت انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ’’ دینی تعلیم حاصل کرنا، نہ صرف ہرشہری کا بنیادی حق ہے، بلکہ اس سے ایک بہترمعاشرہ بھی وجود میں آتا ہے۔

 چترکوٹ جیل سانحہ معاملے میں رکن اسمبلی عباس انصاری کی طرف سے داخل ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کونوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس ایس وی بھٹی نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کیرلہ کے ایک مسلم ریستوراں میں جانا پسند کرتے ہیں۔ اس کی وجہ بھی انہوں نے بتائی ہے۔