Bharat Express

BJP MLA on dharna against UP Police: بی جے پی ایم ایل اے نے یوپی پولیس کے خلاف دیا دھرنا، رکن اسمبلی کو منانے پہنچا افسر، جانئے پورا معاملہ

یوپی کے سیتا پورمیں بی جے پی کے رکن اسمبلی گیان تیواری پولیس کے خلاف ہی دھرنے پربیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے پولیس پر سنگین الزام بھی لگائے ہیں۔

بی جے پی رکن اسمبلی گیان تیواری یوپی پولیس کے خلاف دھرنے پر بیٹھے۔ (فائل فوٹو)

اترپردیش میں برسراقتداراراکین اسمبلی کی ناراضگی کا دورجاری ہے۔ سدھارتھ نگرواقع شہرت گڑھ میں اپنا دل (ایس) کے رکن اسمبلی ونے کمارورما کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ اب سیتا پورمیں بی جے پی کے ایم ایل اے نے محاذ کھول دیا ہے۔

سیتا پور میں جمعہ کے روزرکن اسمبلی گیان تیواری اٹل چوک پردھرنے پربیٹھے۔ اس دوران جم کرنعرے بازی ہوئی۔ پولیس سے ناراض رکن اسمبلی کومنانے کے لئے افسربھی پہنچے۔ ریوسا کےاٹل چوک پراحتجاج پربیٹھے سیوتا سے بی جے پی رکن اسمبلی گیان تیواری نے ریوسا ایس اوگھنشیام رام پرسنگین الزام لگائے ہیں۔

دھرنے کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی گیان تیواری نے کہا کہ رکن اسمبلی چوراہے پرکھڑا رہا اورپولیس سوتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پورا مال برآمد کروائیے۔ ڈھائی بجے رات میں کسی کی دوکان میں گھس جائیں گے کیا؟ یوگی راج میں یہ ہوگا کہ رات میں پولیس سورہی ہے۔ رکن اسمبلی چوراہے پرکھڑا ہے۔ فون نہیں اٹھا رہے ہیں۔ رکن اسمبلی کی موجودگی میں پولیس انتظامیہ چورہے کے نعرے بھی لگے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟
رکن اسمبلی گزشتہ 13-12 ستمبرکی دیررات دوکان سے سامان لوٹ لئے جانے کے معاملے میں متاثرہ کلدیپ کمار پانڈے کی دوکان پرقبضہ کروانے کا الزام لگایا۔ اس سے متعلق دوکان مالک برولی کے باشندہ کلدیپ پانڈے نے پولیس کوتحریردی تھی۔ الزام ہے کہ کھاد-بیج کی دوکان پرلاکھوں کے مال کی لوٹ ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق، صابر، اقراراورمنجوسنگھ وغیرہ پردوکان پرقبضہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ الزام ہے کہ اسلحہ سے لیس ہوکر دوکان کا تالا توڑکرمال لوٹا گیا۔ رکن اسمبلی گیان تیواری نے ایس پی سے ریوسا ایس اوپرکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس درمیان انسپکٹربسواں ٹی پی سنگھ رکن اسمبلی گیان تیواری کومنانے پہنچے۔

بھارت ایکسپریس