Bharat Express

BJP MLA

دہلی میں بی جے پی رکن اسمبلی کرنیل سنگھ نے دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مندروں اورگرودواروں کے آس پاس گوشت کی کھلے عام فروخت پرپابندی لگائی جائے۔

بی جے پی کے تین اراکین اسمبلی نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ ایم ایل اے راجا سنگھ نے گزشتہ حکومت میں سازش کا الزام لگایا،  چنتامنی نے اجین سمہاستھا میں زمین کے حصول پرسوالات اٹھائے اور گرجرنے کلش یاترا پرپابندی کوچیلنج کیا۔

غازی آباد میں رکن اسمبلی نند کشورگرجر اورپویس کے درمیان تلخ بحث ہوئی۔ اس دوران ان کے حامیوں سے بھی دھکا مکی ہوئی۔ اس دوران وہ بے ہوش ہوکرگرگئے۔

اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن ’’خطرناک طریقے‘‘ سے منانے پر مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں پولیس نے مبینہ طور پر نوجوانوں کے ایک گروپ کے سر منڈوا کر سڑکوں پر ان سے پریڈ کروائی۔

بلیا میں نئے میڈیکل کالج سے متعلق بی جے پی رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے مسلمانوں کے لئے الگ ونگ بنانے کا مطالبہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا ہے۔ ان کا ترک ہے کہ اس سے ہندو طبقہ محفوظ محسوس کرے گا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ناموں میں پرویش ورما سب سے آگے ہیں جنہوں نے نئی دہلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو شکست دی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم ایل اے اور سماجی کاموں میں ان کی نمایاں شراکت کے لیے پدم شری سے نوازے گئے جتیندر سنگھ سنٹی نے آج عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

کاگلی پورہ پولیس نے اس کے چھ ساتھیوں وجے کمار، کرن، لوہت، منجوناتھ، لوکی اور دو دیگر کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔ متاثرہ خاتون بدھ کی دیر رات پولیس کے پاس پہنچی اور ڈپٹی ایس پی دیناکر شیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

منوہر نے اپنی شکایت میں کہا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے یتنال نے پوچھا تھا کہ راہل گاندھی کس ذات سے تعلق رکھتے ہیں۔ کیا وہ مسلمان سے پیدا ہوئے تھے؟ یا عیسائی سے؟ یا ہندو برہمن سے؟ ان کے والدین کا تعلق مختلف مذاہب سے ہے۔

یوپی کے سیتا پورمیں بی جے پی کے رکن اسمبلی گیان تیواری پولیس کے خلاف ہی دھرنے پربیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے پولیس پر سنگین الزام بھی لگائے ہیں۔