UP News: بی جے پی ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے ‘بحری شوریہ میوزیم’ کے بھومی پوجن پروگرام میں سی ایم یوگی کے ساتھ کی شرکت
میوزیم کی تعمیر سے سیاحت کے شعبے میں بھی اضافہ ہوگا۔ جس کے بارے میں راجیشور سنگھ نے کہا، "ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ، یہ میوزیم نوجوانوں میں بہادری اور بہادری کی ترغیب دینے کا کام بھی کرے گا۔
ADR report on MLA Assets: چار ہزار ایم ایل اے کے پاس ہیں تین ریاستوں کے مشترکہ بجٹ سے زیادہ پیسے،جانئے کس پارٹی کے اراکین اسمبلی ہیں زیادہ دولت مند
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے 223 ایم ایل ایز کے کل اثاثہ جات 14,359 کروڑ روپے ہیں، مہاراشٹر کے 284 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 6,679 کروڑ روپے ہیں اور آندھرا پردیش کے 174 ایم ایل ایز کے کل اثاثے 4,914 کروڑ روپے ہیں۔ یہ رپورٹ 28 ریاستی اسمبلیوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 4001 ایم ایل ایز پر جاری کی گئی ہے۔
کرناٹک اسمبلی سے بی جے پی کے 9 اراکین اسمبلی معطل، ڈپٹی اسپیکر سے بدسلوکی کرنے کا الزام
کرناٹک اسمبلی میں بدھ کے روز کافی ہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد بی جے پی کے 9 اراکین اسمبلی کو ڈپٹی اسپیکر رودرپا لمانی کے اوپر کاغذ پھینکنے کے الزام میں باقی اسمبلی سیشن سے معطل کردیا گیا۔
Bihar Assembly Uproar: بہار اسمبلی میں بی جے پی کا زبردست ہنگامہ، بی جے پی رکن اسمبلی سنجے سنگھ کو مارشلوں نے گھسیٹتے ہوئے کیا ایوان سے باہر
اپوزیشن لیڈر وجے سنہا نے کہا کہ لاٹھی چارج میں بی جے پی کے ایک لیڈر کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موت نہیں بلکہ قتل ہے۔ مخالفت بڑھتا ہوا دیکھ کر اسپیکر نے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی، لیکن بی جے پی رکن اسمبلی سنجے سنگھ میز پر چڑھ گئے، جس کے بعد مارشلوں نے انہیں ایوان سے باہر کردیا۔
Bihar Assembly Monsoon Session: بہار اسمبلی میں ہنگامہ کے درمیان بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی مارشل آؤٹ، کارکنان کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
جمعرات کے روز جیسے ہی بہاراسمبلی کا سیشن شروع ہوا، بی جے پی اراکین اسمبلی ویل میں آکرہنگامہ کرنے لگے۔ جس کے بعد مارشلوں نے دو بی جے پی اراکین اسمبلی کو ایوان سے باہرکر دیا۔ اس کے بعد بھی بی جے پی لیڈران کی طرف سے ہنگامہ آرائی جاری رہی۔
Manipur Violence: بی جے پی کے 9 اراکین اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کے خلاف وزیراعظم مودی کو خط لکھ کر کہی یہ بڑی بات
وزیراعظم نریندر مودی کے امریکہ روانہ ہونے سے ایک دن پہلے سونپے گئے میمورنڈم میں اراکین اسمبلی نے کہا، موجودہ وقت میں حکومت اور انتظامیہ میں کوئی بھروسہ نہیں رہ گیا ہے۔ عوام کا ریاستی حکومت سے پوری طرح سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
بی جے پی ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے رشی کیش میں کیا گنگا اسنان، سبھی کی صحت اور خوشحالی کے لئے دعا کی
لکھنؤ کی سروجنی نگر سیٹ سے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے رشی کیش میں گنگا اسنان کرکے سبھی کی صحت اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ماں گنگا کا مقدس خطہ روحانی اورمافوق الفطرت خوشیوں سے بھرپور ہے۔
1000 معذور افراد میں معاون آلات تقسیم کریں گے بی جے پی رکن اسمبلی راجیشور سنگھ
Lucknow News: کچھ دن قبل ہی سروجنی نگر کے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے نوجوانوں کو فٹ رکھنے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے 'سروجنی نگر اسپورٹس لیگ' کا آغاز کیا تھا۔