Bharat Express

کرناٹک اسمبلی سے بی جے پی کے 9 اراکین اسمبلی معطل، ڈپٹی اسپیکر سے بدسلوکی کرنے کا الزام

کرناٹک اسمبلی میں بدھ کے روز کافی ہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد بی جے پی کے 9 اراکین اسمبلی کو ڈپٹی اسپیکر رودرپا لمانی کے اوپر کاغذ پھینکنے کے الزام میں باقی اسمبلی سیشن سے معطل کردیا گیا۔

کرناٹک اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد بی جے پی کے 9 اراکین اسمبلی معطل۔

کرناٹک اسمبلی میں بدھ کے روز کافی ہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد بی جے پی کے 9 اراکین اسمبلی کو ڈپٹی اسپیکر رودرپا لمانی کے اوپر کاغذ پھینکنے کے الزام میں باقی اسمبلی سیشن سے معطل کردیا گیا۔ دراصل، اسپیکر نے لنچ کے لئے رکے بغیر ایوان کی کارروائی جاری رکھنے کے احکامات دیئے تھے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق، ایوان کی کارروائی کے دوران اپوزیشن بی جے پی اور جے ڈی ایس اراکین اسمبلی ویل میں آکر احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کانگریس حکومت پر اپنے اتحاد والے لیڈران کی خدمت میں 30 آئی اے ایس افسران کو تعینات کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ہنگامے کے دوران اسمبلی اسپیکر یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ ایوان کی کارروائی لنچ کے لئے نہیں رکے گی اور بجٹ اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال جاری ہے گا۔