One Nation, One Election: اب کرناٹک نے ون نیشن ون الیکشن کے خلاف پاس کر دی قرارداد
اپوزیشن کی شدید مخالفت کے درمیان ریاستی حکومت نے NEET کے خلاف بھی ایک قرارداد پاس کی ہے۔ اسے طبی تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے وزیر مملکت شرن پرکاش پاٹل نے پیش کیا۔
Tipu Sultan Row: کرناٹک میں پھر سے ٹیپو سلطان کے نام پر سیاسی ہنگامہ تیز،کانگریس – بی جے پی آمنے سامنے
کرناٹک میں ٹیپو سلطان سے متعلق تنازعہ کوئی نیا نہیں ہے۔ یہ 10 نومبر 2016 کو شروع ہوا، جب سدارامیا کی قیادت میں اس وقت کی کانگریس حکومت نے ان کی سالگرہ کا جشن منانا شروع کیا۔تب سے، کرناٹک اور پڑوسی مہاراشٹر دونوں میں بی جے پی اور دائیں بازو کی تنظیموں نے ووٹروں کو پولرائز کرنے کے لیے ٹیپو سلطان کو بار بار یاد کیا ہے۔
Karnataka Politics: ’دلت ہیں تو بی جے پی میں نہیں ملے گا بڑھنے کا موقع…‘ کرناٹک میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے لگایا یہ بڑا الزام
کرناٹک میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش جیگاجناگی نے اپنی ہی پارٹی پر تعصب کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے ہائی کمان پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وجیندرکو ریاستی صدر اس لئے بنایا گیا ہے کیونکہ وہ یدی یورپا کے بیٹے ہیں۔
کرناٹک اسمبلی سے بی جے پی کے 9 اراکین اسمبلی معطل، ڈپٹی اسپیکر سے بدسلوکی کرنے کا الزام
کرناٹک اسمبلی میں بدھ کے روز کافی ہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد بی جے پی کے 9 اراکین اسمبلی کو ڈپٹی اسپیکر رودرپا لمانی کے اوپر کاغذ پھینکنے کے الزام میں باقی اسمبلی سیشن سے معطل کردیا گیا۔