Bharat Express

سڑک پر نماز ادا کرنے پر لگے پابندی، لوگوں کو ہوتی ہے پریشانی، بی جے پی ایم ایل اے کرنیل سنگھ نے دہلی پولیس کمشنر کو لکھا خط

دہلی میں بی جے پی رکن اسمبلی کرنیل سنگھ نے دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مندروں اورگرودواروں کے آس پاس گوشت کی کھلے عام فروخت پرپابندی لگائی جائے۔

بی جے پی رکن اسمبلی کرنیل سنگھ نے دہلی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر سڑک پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی میں نوراتر پرمندروں کے آس پاس گوشت (میٹ) کی دوکانوں اورکھلے عام گوشت فروخت کرنے پرپابندی لگانے کا مطالبہ کے بعد اب معاملہ نمازتک پہنچ گیا ہے۔ شکوربستی سے بی جے پی رکن اسمبلی کرنیل سنگھ نے دہلی پولیس کمشنرکوخط لکھا ہے۔ اس میں کہا ہے کہ عوامی مقامات پرنمازادا کرنے سے عام لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ خاص طورپراسکول بس اورایمبولینس پھنس جاتی ہیں۔ ایسے میں عوامی مقامات پرنمازپڑھنے پرپابندی لگائی جائے اور کارروائی کی جائے۔

ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی کرنیل سنگھ نے کہا کہ آنے والے جمعہ پرکھلے مقامات پرنمازنہیں پڑھنے دی جائے گی۔ دہلی میں اب بی جے پی کا راج ہے۔ سب کو قانون کے حساب سے چلنا پڑے گا۔ کھلے میں نماز پڑھنے سے ٹریفک میں رخنہ اندازی ہوتی ہے۔ دہلی پولیس کمشنر کارروائی کریں گے۔ وہ (مسلمان) اپنی مساجد میں نماز پڑھیں۔ ساتھ ہی مندروں اور گرودواروں کے پاس گوشت (میٹ) گوشت کی کھلے عام فروخت پرپابندی لگائی جائے۔

سڑک پر نماز پڑھنے سے ہوتی ہے پریشانی

کرنیل سنگھ نے کہا کہ میں نے گزارش کی ہے کہ جو سڑکوں پرنماز پڑھی جاتی ہے، اس سے ٹریفک میں بڑی پریشانی ہوتی ہے۔ مسجد کے اندرجگہ ہے، مسجد کی چھت پرجگہ ہے اورپارک میں جگہ ہے تو آپ سڑک پردکھاوا کیوں کرتے ہیں؟ ایسا نہیں ہے کہ میں کسی مذہب کا احترام نہیں کررہا ہوں۔ سبھی مذہب برابرہیں۔ میں ان کی عبادت (پوجا) کے طریقہ کارپرسوال نہیں اٹھا رہا ہوں، لیکن آپ دکھاوا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹریفک جام ہوتا ہے توکیا صرف ہندو پریشان ہوتے ہیں؟ جب ایمبولینس میں کوئی بیمار آدمی ہوتا ہے تو کیا اس کا کوئی مذہب ہوتا ہے؟ میری سبھی مسلمان بھائیوں سے اپیل ہے کہ سماج میں اتحاد اورلاء اینڈ آرڈرکو بنائے رکھنے کے لئے قانون پرعمل کریں، دکھاوا بند کریں۔ دہلی کے اندراب ایسا نہیں ہوگا۔ قانون پرعمل کرنا ہوگا۔ جنگل راج اب نہیں چلے گا۔

میں قانون کے دائرے میں رہ کرکام کروں گا: بی جے پی ایم ایل اے

انہوں نے کہا کہ دہلی کو دنیا کا سب سے خوبصورت دارالحکومت بنانا ہے۔ ابھی ایک لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ آیا ہے۔ کرنیل سنگھ سے سوال کیا گیا کہ حال ہی میں بی جے پی اراکین اسمبلی نے نوراتر میں گوشت فروخت کرنے پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا اور اب آپ نماز پر سوال کھڑا کر رہے ہیں؟ اس پرانہوں نے کاہ کہ میں آئینی عہدے پرہوں۔

بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ میں نے حلف لیا ہے کہ میں قانون پرعمل کروں گا اور قانون کے دائرے میں رہ کرکام کروں گا۔ سڑک پرکھڑے ہوکر کھلے عام گوشت ذبح کیا جانا اور کھلے میں ٹانگا جانا، یہ کہاں کا قانون ہے۔ آپ قانون پرعمل کیجئے۔ اسے شیشے کے اندریا باؤنڈری کے اندر رکھئے دوسری بات یہ کی آستھا (عقیدت) کا موضوع ہے۔ 9 دن نوراتری کے ہوتے ہیں، جہاں نزدیک میں گوشت کی دوکان ہوتی ہے وہاں سے بدبوآتی ہے۔ پانی بھی سوچ سمجھ کرپینا پڑتا ہے۔ اس کا احترام کرنا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read