
ضلع دیواس، مدھیہ پردیش۔ (گوگل میپ)
اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن ’’خطرناک طریقے‘‘ سے منانے پر مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں پولیس نے مبینہ طور پر نوجوانوں کے ایک گروپ کے سر منڈوا کر سڑکوں پر ان سے پریڈ کروائی۔ پولیس کی طرف سے پریڈ کرائے جانے کی ویڈیوز کو بڑے پیمانے پر آن لائن شیئر کیے جانے کے بعد تنازعہ کھڑا ہوا گیا ہے۔ ان میں سے دو افراد کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کیا ہے معاملہ
یہ جشن سیاجی گیٹ کے قریب منعقد ہوا، جہاں پولیس نے اسٹیشن انچارج اجے سنگھ گرجر کی قیادت میں مبینہ طور پر اس گروپ کو پٹاخے جلانے سے روکنے کی کوشش کی، جس کے بعد ان میں تنازعہ ہو گیا۔ ویڈیو فوٹیج میں کچھ نوجوانوں کو پولیس افسران کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے اور انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ افراد کو پولیس کی گاڑی کا پیچھا کرتے اور اس پر پتھراؤ کرتے بھی دیکھا گیا۔
اس فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں 10 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور پھر اگلی شام سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس ان کے سر منڈوا کر انھیں سڑک پر چکر لگوا رہی ہے۔
VIDEO | Madhya Pradesh: Police shave heads and parade those accused of creating ruckus in Dewas after India’s ICC Champions Trophy victory on the night of March 9.
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/dv5TRAShcC) pic.twitter.com/PqCIvX4p0y
— Press Trust of India (@PTI_News) March 11, 2025
رد عمل
بی جے پی ایم ایل اے گائتری راجے نے منگل کو دیواس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پُنیت گہلوت سے ملاقات کی اور پولیس کی کارروائیوں پر تنقید کی۔ گائتری راجے نے اے این آئی کو بتایا کہ ’’یہ نوجوان ملک کے باقی حصے کے نوجوانوں کی طرح ہندوستان کی جیت کا جشن منا رہے تھے۔ وہ عادی مجرم نہیں ہیں اور انھیں اس سرِ عام پریڈ کرانا سراسر ناجائز ہے۔‘‘
بی جے پی ایم ایل اے نے مزید کہا ’’میں نے اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھایا ہے اور اس معاملے کے بارے میں ایس پی سے بھی بات کی ہے۔ جن نوجوانوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کا کوئی مجرمانہ پس منظر نہیں ہے… میں نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ انھیں جلد رہا کر دیا جائے گا۔‘‘
معاملے کی تحقیقات شروع
پولیس سپرنٹنڈنت گہلوت نے کہا کہ اتوار کی رات اور پیر کو ہونے والے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انھوں نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا ’’9 مارچ کو کچھ لوگوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی جیت کے جش کی تقریبات کے دوران افراتفری پیدا کی۔ پولیس کے ساتھ کچھ بدتمیزی بھی ہوئی۔ اور اس کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں پولیس کو اندھا دھند طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔‘‘
انھوں نے مزید بتایا کہ ’’تحقیقات میں تمام پہلوؤں کی جانچ کی جائے گی۔ اس کی بھی کہ حراست میں لیے گئے افراد جرم میں ملوث تھے یا نہیں۔ ایڈیشنل ایس پی جے ویر سنگھ بھدوریا کو تفتیش کرنے کا کام سونپا گیا ہے، جو سات دنوں کے اندر مکمل ہو جائے گی۔ ذمہ دار پائے جانے والوں کو مناسب کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔