Bharat Express DD Free Dish

Madhya Pardesh news

عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق پک اپ کی رفتار انتہائی تیز تھی، جس پر ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور سامنے سے آ رہی موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے۔

مدھیہ پردیش کے گوالیار ضلع میں انتظامیہ نے غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا شہریوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ شہر میں کرائے پر یا خفیہ طور پر رہنے والے تمام افراد کی مکمل معلومات 15 دنوں کے اندر متعلقہ تھانے میں جمع کرانا لازمی کر دیا گیا ہے۔ مقررہ مدت میں معلومات نہ دینے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے 6 ریاستوں میں ایس آئی آر کی ڈیڈ لائن بڑھا دی ہے۔ 5 ریاستوں میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے، جبکہ یوپی کو 31 دسمبر تک کا موقع دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ووٹر لسٹ اپڈیٹ کرانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اب ڈرافٹ لسٹ 16 دسمبر کو جاری ہوگی۔

ایس آئی آر پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ حزب اختلاف نے بہار کے انتخابات سے پہلے کی گئی ایس آئی آر میں تقریباً 65 لاکھ ووٹ کاٹے جانے پر ”ووٹ چوری“ کا الزام لگایا ہے۔ اب ایس آئی آر کا عمل 12 ریاستوں میں جاری ہے۔ کانگریس نے اس مسئلہ پر دسمبر کے پہلے ہفتہ میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

’جن جاتیہ گورَو دیوس‘ نہ صرف ایک یادگار تہوار ہے بلکہ بھارت کے قبائلی معاشرے کی صدیوں پرانی جدوجہد، غیر متزلزل حوصلے اور خودداری کی گونج ہے، جس کی شمع عظیم مجاہد آزادی اور سماجی رہنما بھگوان بِرسا منڈا نے روشن کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قبائلی ہیروز کی اس شاندار تاریخ اور قربانیوں کو وہ قومی اعزاز ملا ہے، جس کے وہ حقیقی معنوں میں مستحق تھے۔

مدھیہ پردیش کے وزیرجنگلات وجے شاہ کے متنازعہ بیان کے بعد سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ کانگریس مسلسل ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے اورگورنرسے مل کرمیمورنڈم بھی سونپا ہے۔ احتجاج کے دوران کانگریس اراکین اسمبلی کوپولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن ’’خطرناک طریقے‘‘ سے منانے پر مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں پولیس نے مبینہ طور پر نوجوانوں کے ایک گروپ کے سر منڈوا کر سڑکوں پر ان سے پریڈ کروائی۔

اندور ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈین کرکٹ ٹیم کی جیت کے جشن کے موقع پر مدھیہ پردیش کے مہو میں ہوئی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے سلسلے میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے 12 مسلمان ہیں۔

دارلحکومت  بھوپال میں انتظامیہ نے سبھاش نگر مارکیٹ میں تجاوزات ہٹانے کے لیے ایک بڑی کارروائی شروع کی ہے۔ یہاں ایک پل بنایا جا رہا ہے، جس کے لیے 110 دکانیں ہٹائی جا رہی ہیں۔

دراصل متاثرہ حاملہ خاتون کا شوہر جولائی میں اپنی بیوی کو ضلع کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں علاج کے لیے لایا تھا۔ خاتون کا علاج کرنے والی ڈاکٹر رشمی اگروال کی جانب سے دی گئی میڈیکل دستاویزات بھی جمع کرائی گئیں۔