Bharat Express

Yogi Government

انرجی کارپوریشن نے 2 کلو واٹ تک کنکشن کے لیے لیبر فیس کی رقم 150 روپے سے بڑھا کر 564 روپے کر دی گی ہے۔ جس کی وجہ سے بی پی ایل اور چھوٹے گھریلو کنکشن لینے والوں کو 44 فیصد تک زیادہ ادائیگی کرنی ہوگی۔

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹرتزئین فاطمہ نے جیل سے باہرآنے کے بعد کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر سبھی مقدمے جھوٹے اور فرضی لکھے گئے۔

افضال انصاری نے اپنی اپی میں الہ آباد ہائی کورٹ سے سزا منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں افضال انصاری کی دلیلیں مکمل ہونے کے بعد صوبے کی یوپی حکومت اور بی جے پی رکن اسمبلی کرشنا نند رائے کی فیملی کا موقف عدالت میں رکھا جائے گا۔

 غازی پور سیٹ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار افضال انصاری کی عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ میں منگل کے روز سماعت پوری نہیں ہو سکی ہے۔

آئی اے ایس آننجنے کمارسنگھ نے فتح پور کو ٹریفک جام سے نجات دلانے اورسڑک کو چوڑا کرنے کے لئے شہر میں بڑے پیمانے پر استعمال کئے جانے والے بلڈوزر چلوائے تھے۔ 

سپریم کورٹ نے مختارانصاری کے بڑے بیٹے عباس انصاری کو تین دنوں کے لئے راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے عباس انصاری کو اپنے والد مختارانصاری کی قبرپر فاتحہ پڑھنے کی اجازت دی۔

یوگی حکومت کے کابینہ وزیر اور نشاد پارٹی کے صدر ڈاکٹر سنجے نشاد نے مختار انصاری کے خاندان کو متاثرہ خاندان بتایا ہے۔ اس کے پیچھے سنجے نشاد نے دلیل بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مختار انصاری کے خاندان کے بارے میں جس طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں وہ درست نہیں۔

یوپی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا کہ اس نے ہائی کورٹ کے حکم کو قبول کر لیا ہے۔ مدرسہ کی وجہ سے حکومت کو سالانہ 1096 کروڑ روپے کا خرچہ ہو رہا تھا۔ مدارس کے طلباء کو دوسرے اسکولوں میں داخل کیا جائے گا لیکن درخواست گزاروں نے دلیل دی کہ اس حکم سے 17 لاکھ طلباء اور 10 ہزار اساتذہ متاثر ہوں گے۔

مختارانصاری کی موت پران کے بھائی اورغازی پور سے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ نہ سوچے کہ مختارکی موت سے کہانی ختم ہوگئی ہے۔ بلکہ ابھی تو کہانی شروع ہوئی ہے۔ 

مختار انصاری جو قتل سمیت کئی مقدمات میں سزا یافتہ تھے، باندہ جیل میں بند تھے۔ جمعرات کو وہ ہائی سکیورٹی سیل میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ جس کے بعد انہیں رانی درگاوتی میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔