Bharat Express DD Free Dish

Yogi Government

غازی آباد میں رکن اسمبلی نند کشورگرجر اورپویس کے درمیان تلخ بحث ہوئی۔ اس دوران ان کے حامیوں سے بھی دھکا مکی ہوئی۔ اس دوران وہ بے ہوش ہوکرگرگئے۔

لکھنؤ کے سروجنی نگر سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی کاموں سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کافی مطمئن نظر آئے اورانہوں نے کافی تعریف کی۔

بلیا میں نئے میڈیکل کالج سے متعلق بی جے پی رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے مسلمانوں کے لئے الگ ونگ بنانے کا مطالبہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا ہے۔ ان کا ترک ہے کہ اس سے ہندو طبقہ محفوظ محسوس کرے گا۔

ہولی سے متعلق یوپی میں سیاسی بیانوں کا دورجاری ہے۔ سنبھل کے سی اوانوج چودھری کے بیان سے شروع ہوئے اس سلسلے میں اب ایک نام اورجڑگیا ہے۔

یوپی حکومت کی اسٹیٹس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جامع مسجد کے افسران سرکاری زمین پرقبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ کنواں عوامی زمین پرہے۔

پریاگ راج مہا کمبھ میں عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ جمع ہے۔ شدید رش کی وجہ سے پریاگ راج سنگم اسٹیشن کو اتوار (9 فروری) کی دوپہر 1.30 بجے سے بند کر دیا گیا ہے۔ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے، نہانے کے تہواروں پر پہلے بھی بند کیا جاتا رہا ہے۔

مہا کمبھ 2025 کا آغاز 13 جنوری کو ہوا، جب 1.7 کروڑ عقیدت مندوں نے سنگم کے ٹھنڈے پانی میں پوتر ڈبکی لگائی۔ سنگم کی تروینی، جہاں گنگا، جمنا اور سرسوتی ندیاں ملتی ہیں، آج آستھا اور آدھیاتم کا مرکز بن چکا ہے۔

مہا کمبھ2025 نے جدید ٹکنالوجی کو ایک اہم انداز میں قبول کیا ہے، جیسا کہ اتر پردیش کے توانائی اور شہری ترقی کے وزیر، اے کے شرما نے لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے حفاظت، نیویگیشن، اور مواصلات کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی پہل متعارف کرائی ہے۔

سنبھل معاملے میں مسجد کمیٹی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت سے رپورٹ مانگی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے نگرپالیکا کے ذریعہ جاری کئے گئے نوٹس پر روک لگا دی۔ معاملے کی آئندہ سماعت 21 فروری کو ہوگی۔

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن یوپی کے وزیر اعلیٰ یوپی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی دشمن کی جائیداد ہے۔