Bharat Express DD Free Dish

Mohammad Shami meet CM Yogi Adityanath: لکھنؤ میں آئی پی ایل مقابلے سے پہلے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ سے محمد شمی کی ملاقات، جانئے ملاقات کے بعد کیا کہا؟

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تصویرکے ساتھ کہا کہ ٹیم انڈیا کے گیند بازمحمد شمی سے آج لکھنؤ واقع سرکاری رہائش گاہ پرخیرسگالی ملاقات ہوئی۔ وہیں محمد شمی نے بھی اس ملاقات کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکی ہے۔

ہندوستانی کرکٹر محمد شمی نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ہے۔

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی نے آج پیرکے روزاترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ یوگی نے اسے خیرسگالی ملاقات بتایا توکرکٹرمحمد شمی نے کہا کہ ان کی وزیراعلیٰ کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھی اترپردیش کے روشن مستقبل کی سمت میں اس سفرکا حصہ بننے کے لئے پُرجوش ہیں۔ ہم ساتھ مل کر ریاست کی ترقی کو حقیقت میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

محمد شمی اس وقت انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کھیل رہے ہیں۔ وہ سن رائزرس حیدرآباد ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کی ٹیم آئی پی ایل کا ایک مقابلہ کھیلنے کے لئے لکھنؤ آئی ہوئی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کا آج اہم مقابلہ لکھنؤ سپرجائنٹس کے ساتھ ہے۔ لکھنؤ سپرجائنٹس کے لئے یہ کرو یا مرو کا میچ ہے کیونکہ پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لئے یہ مقابلہ جیتا ہوگا۔

وزیراعلیٰ یوگی نے شیئرکی ملاقات کی تصویر

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصویر کے ساتھ لکھا، ”ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اہم گیند باز محمد شمی سے آج لکھنؤ واقع سرکاری رہائش گاہ پر خیرسگالی ملاقات ہوئی۔“

وہیں آئی پی ایل کے اہم مقابلے سے پہلے لکھنؤ پہنچے محمد شمی نے وزیراعلیٰ یوگی سے ملاقات کی اورایکس پرتصویرشیئرکرتے ہوئے کہا، ”آج مجھے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملنے کا قابل فخر موقع ملا۔ ہماری بات چیت ریاست کے لئے وژن، قیادت اور تبدیلی کے امکانات پرمرکوزتھی۔“

ریاست کی ترقی کے لئے روڈ میپ پیش کیا گیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کی ترقی کے لئے ایک شاندار روڈ میپ بھی پیش کیا، جس میں پائیدارترقی اورسماجی ترقی پرزوردیا گیا۔ کمیونٹیزکو بااختیار بنانے کے لئے ان کا عزم دل کی گہرائیوں سے گونجتا ہے، جو ہم سب کومثبت تبدیلی میں اپنا تعاون دینے کے لئے ترغیب بھی دیتا ہے۔ محمد شمی نے مزید کہا، ”ہمارے معاشرے کی بہتری کے لئے اس طرح کی لگن کودیکھنا کافی اطمینان بخش ہے اور میں اترپردیش کے روشن مستقبل کی طرف اس مشترکہ سفرکا حصہ بننے کا منتظرہوں۔ امید ہے کہ مل کر، ہم اس وژن کوحقیقت میں بدل سکتے ہیں۔“

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read