Bharat Express

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈاکٹر راجیشور سنگھ کو بتایا آئیڈیل عوامی نمائندہ، جم کر کی تعریف، پڑھیں پوری تفصیل

لکھنؤ کے سروجنی نگر سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی کاموں سے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کافی مطمئن نظر آئے اورانہوں نے کافی تعریف کی۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا استقبال کرتے ہوئے سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ۔

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی سروجنی نگراسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے اپنے تین سال کی مدت مکمل ہونے پر ’تین سال بے مثال، سروجنی کا آبھار‘ دیوس کا انعقاد کیا، جس میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔ اس دوران وہ ڈاکٹر راجیشور سنگھ سے کافی مطمئن نظرآئے۔

وزیراعلیٰ یوگی نے کی جم کر تعریف

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے ذریعہ کئے جا رہے ترقیاتی کاموں کی جم کرتعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرراجیشورسنگھ کی شبیہ ایک آئی پی ایس افسرکی رہی ہے۔ ایک ای ڈی افسر کی رہی ہے، اکثر ہوتا دیکھا جاتا ہے کہ جب کوئی پولیس افسر بن جاتا ہے توعوام کے ساتھ اس کا رابطہ کم ہوجاتا ہے، لیکن ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے عوام سے بہترین رابطہ قائم کیا اورخود کوعوام کی خدمت کے لئے وقف کیا۔

راجیشور سنگھ کو بتایا مثالی عوامی نمائندہ

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے تنظیم اورحکومت کے درمیان تال میل قائم کیا اورسرکاری اسکیموں کولوگوں تک پہنچا کر انہیں اس کا فائدہ دلوایا۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے سی ایس آراسکیموں کو عوام تک پہنچانے کا کام بھی کیا۔ یہی نہیں بلکہ عوام کوبڑے پیمانے پرفائدہ پہنچانے کے لئے اپنی سطح پرایک بہترین کوشش بھی کی۔ چاہے بیٹیاں ہوں، طلبا وطالبات ہوں یا پھرمعاشرے کے کسی بھی طبقے کے لوگوں کے لئے انہوں نے جس عزم کے ساتھ کام کیا ہے، صحیح معنوں میں ایک قابل اورمثالی عوامی نمائندے کواسی لگن کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔

’تین سال بے مثال، سروجنی کا آبھار‘ پروگرام میں ثقافتی پروگراموں اورکھیل کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ڈاکٹرراجیشورسنگھ نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، آپ کی موجودگی اور حوصلہ افزائی نے ہمیں مزید توانائی اور ترغیب فراہم کی ہے۔ آپ کی قیادت اورانمول رہنمائی میں سروجنی نگریقینی طورپرترقی، خوشحالی اورخوشی کی نئی جہتیں قائم کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Also Read