Bharat Express DD Free Dish

Rabri Devi allegation on cm Nitish: بھانگ پی کر اسمبلی میں آتے ہیں نتیش کمار اور خواتین کی توہین شروع کردیتے ہیں:رابڑی دیوی کا الزام

رابڑی نے کہا کہ نتیش کو دیکھنا چاہئے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو ہم نے کس طرح کا کام کیا۔ وہ وہی کہتے ہیں جو ان کے آس پاس کے لوگ کہتے ہیں۔ ان کی اپنی پارٹی کے ممبران اور کچھ بی جے پی لیڈر ان سے ایسی باتیں کرنے کو کہہ رہے ہیں۔

بہار کی سابق وزیر اعلیٰ اور قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر رابڑی دیوی نے نتیش کمار پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نتیش کمار بھانگ پی کر ایوان میں آتے ہیں۔ وہ خواتین کو بکواس کہتے ہیں اور ان کی توہین کرتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رابڑی نے کہا کہ نتیش کمار کہتے ہیں کہ سال 2005 سے پہلے خواتین کپڑے نہیں پہنتی تھیں۔

رابڑی نے کہا کہ نتیش کو دیکھنا چاہئے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو ہم نے کس طرح کا کام کیا۔ وہ وہی کہتے ہیں جو ان کے آس پاس کے لوگ کہتے ہیں۔ ان کی اپنی پارٹی کے ممبران اور کچھ بی جے پی لیڈر ان سے ایسی باتیں کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ قانون ساز کونسل میں نتیش کمار اور رابڑی دیوی کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ جس کے بعد آر جے ڈی کے درجنوں ایم ایل ایز نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔

نتیش کمار پر الزام لگاتے ہوئے رابڑی دیوی نے کہا کہ پانچ لوگ ان کے پیچھے ہیں۔ وہی لوگ جو کہتے ہیں نتیش کمار صرف وہی کرتے ہیں ۔ رابڑی دیو ی نے بتایا کہ ان پانچ لوگوں میں سنجے جھا، وجے چودھری، اشوک چودھری، للن سنگھ ہیں جو ان کا کان بھرتے  رہتےہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نتیش کمار خواتین کی بے عزتی کرتے ہیں۔درحقیقت دونوں کے درمیان اس وقت گرما گرم بحث شروع ہو گئی جب رابڑی دیوی نے قانون ساز کونسل میں حکمراں پارٹی کے بیان پر اعتراض کیا۔ رابڑی نے نتیش کمار کے اس بیان پر ناراضگی ظاہر کی کہ 2005 سے پہلے کی صورتحال کیا تھی۔ رابڑی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ کے  گھر کے لوگ کپڑے تک نہیں پہنتے تھے۔ جس کے بعد نتیش کمار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ وزیر اعلیٰ تھیں تو بہار میں کوئی کام نہیں ہوا تھا۔ جس کے بعد رابڑی نے نتیش کمار پر خواتین کی توہین کا الزام لگایا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read