بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستان میں ٹرین کا اغوا کیا۔
Balochistan Train Hijack: پاکستان کے بلوچستان میں منگل (11 مارچ، 2025) کوبلوچ باغیوں نے ایک ٹرین کا اغوا کرلیا، جس میں 500 سے زیادہ مسافرسوارتھے۔ اس دہشت گردانہ حملے سے متعلق پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کے مشیررانا ثناء اللہ نے ٹرین ہائی جیک سے متعلق ہندوستان پرسنگین الزام لگائے ہیں۔
اس سے قبل، بلوچ باغیوں نے شہریوں، خواتین اوربچوں کورہا کیا تھا، جبکہ پاکستانی فوج کے اہلکاروں، خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں اورسرکاری ملازمین کو یرغمال بنا لیا تھا۔ خبررساں ادارے رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹرین کو پٹری سے اتاردیا ہے۔ بلوچ باغیوں نے 214 مسافروں کو یرغمال بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
ہندوستان پرلگائے سنگین الزام
پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کے مشیررانا ثناء اللہ نے بلوچستان ٹرین اغوا معاملے سے متعلق ہندوستان پربے بنیاد الزام لگائے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ ‘اس حملے کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے۔’ انہوں نے نیوزایجنسی ڈان سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان کے اندرسے ہندوستان ان حملوں کا آپریشن کررہا ہے۔ جب ڈان کے اینکرنے ان سے پوچھا کہ کیا تحریک طالبان، پاکستان (ٹی ٹی پی) اوربلوچ باغیوں کے درمیان کوئی تعلق ہے؟ کیا ٹی ٹی پی بلوچوں کوحمایت دیتا ہے؟ تواس کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ سب انڈیا کررہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ اس کے بعد بلوچ باغیوں کو افغانستان میں محفوظ ٹھکانہ مل جاتا ہے۔
کیا ٹی ٹی پی کے خوارج اور بی ایل اے کے دہشتگردوں کے آپس میں nexus ہیں ؟ عادل شاہ زیب
جی ان دونوں کی backing انڈیا کر رہا ہے اور ان کو افغانستان جیسی safe heaven دستیاب ہے۔ افغانستان میں ان کو کمین گاہیں دستیاب ہونے سے ان کی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ کمین گاہیں طالبان کے… pic.twitter.com/HTAXd1IUMi
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) March 11, 2025
افغانستان میں ہوتی ہے منصوبہ بندی: پاکستان
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں بیٹھ کروہ ہرطرح کی سازش کرتے ہیں۔ پاکستان کے دشمن سرگرم ہیں اوراس میں اب کوئی دوسری رائے نہیں ہے۔ یہ نہ توکوئی سیاسی مسئلہ ہے اورنہ ہی کسی ایجنڈے کا حصہ، بلکہ ایک سازش ہے۔ انہوں نے ہندوستان پرسنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہاں ہندوستان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اوربلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) دونوں کی حمایت کررہا ہے۔
افغانستان حکومت کو دی وارننگ
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ افغانستان میں ان کے پاس محفوظ ٹھکانے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے حملے بڑھ گئے ہیں۔ طالبان کے اقتدارمیں آنے سے پہلے انہیں اتنی چھوٹ نہیں تھی، لیکن اب وہ کھلے عام سرگرمیاں چلا رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے افغانستان حکومت سے واضح طور پرکہہ دیا ہے کہ وہ سرگرمیوں کو فوراً روکے، نہیں تو پاکستان خود کارروائی کرتے ہوئے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

