Bharat Express-->
Bharat Express

Bihar Politics: ’’بہار کی کمان ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جو بے ہوشی کی حالت میں ہے…‘‘، تیجسوی کا نتیش پر بڑا زبانی حملہ

تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار خواتین کی مسلسل توہین کر رہے ہیں۔ کبھی کسی کا بھی پاؤں پکڑنے لگتے ہیں۔ وزیر کا سر ٹکرانے لگتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے۔

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو

پٹنہ: بہار قانون ساز کونسل میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے درمیان گرما گرم بحث کے بعد اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی کمان ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جو بے ہوشی کی حالت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی موجودہ حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے اور جس طرح سے وہ برتاؤ کر رہے ہیں، وہ یقینی طور پر وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہنے کے لائق نہیں ہیں۔ انہیں فوراً استعفیٰ دے کر یہاں سے نکل جانا چاہئے کیونکہ یہ 14 کروڑ عوام کے مستقبل کا سوال ہے۔ بہار کے لوگ بھی اب یہ سوچنے لگے ہیں۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار خواتین کی مسلسل توہین کر رہے ہیں۔ کبھی کسی کا بھی پاؤں پکڑنے لگتے ہیں۔ وزیر کا سر ٹکرانے لگتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آخر عورت کو دیکھ کر بھڑکتے کیوں ہیں؟ نتیش کمار ہمیشہ میرے والد کے بارے میں بولتے ہیں، لیکن ان کے سی ایم بننے سے پہلے ہی میرے والد کئی بار ایم پی اور ایم ایل اے بن چکے تھے۔ لالو یادو اور نتیش کمار کے درمیان کوئی موازنہ نہیں ہو سکتا۔ نتیش کمار کا کوئی نظریہ نہیں ہے۔ لالو یادو نے نظریات سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ نتیش کمار کو استعفیٰ دے دینا چاہئے، بہار میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ نتیش کمار کو تو دو بار وزیر اعلیٰ ہم نے بنایا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read