Bharat Express

Delhi High Court Dismisses PIL Against Moradabad Commissioner: اعظم خان کے خلاف 66 ایف آئی آر درج کرنے والے مرادآباد کے کمشنر آنجینے کمار سنگھ کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی بڑی راحت

آئی اے ایس آننجنے کمارسنگھ نے فتح پور کو ٹریفک جام سے نجات دلانے اورسڑک کو چوڑا کرنے کے لئے شہر میں بڑے پیمانے پر استعمال کئے جانے والے بلڈوزر چلوائے تھے۔ 

مرادآباد کے کمشنر آننجنے کمار سنگھ کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

Moradabad Commissioner Aunjaneya Kumar Singh: مرادآباد کے کمشنرآننجنے کمارسنگھ کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے آننجنے کمارسنگھ کے خلاف داخل عوامی مفاد عامہ کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا ہے کہ یہ عرضی سماعت کی اہل نہیں ہے۔ عرضی میں الزام لگایا گیا تھا کہ آننجنے سنگھ نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2015 سے اترپردیش میں تعینات ہے۔ یہ مفاد عامہ کی عرضی وجے کمارنامی شخص نے داخل کی تھی۔ آننجنے کمارسنگھ نے سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کے خلاف 66 ایف آئی آردرج کی تھی۔

سکم کیڈرکے آئی اے ایس افسرہیں آننجنے سنگھ 

واضح رہے کہ مرادآباد کے کمشنرآننجنے کارسنگھ کا 14 فروری 2024 کو اسٹیٹ ڈیپوٹیشن ختم ہو رہا تھا، لیکن ریاستی حکومت نے انہیں 6 ماہ کے لئے سروس میں توسیع دے دی ہے۔ آئی اے ایس آننجنے کمارسنگھ سکم کیڈرکے آئی اے ایس افسرہیں۔ 16 فروری 2015 کو وہ سکم سے اترپردیش آئے تھے۔ اس وقت سماجوادی پارٹی کی حکومت تھی۔ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے 25 جولائی 2016 کو انہیں ڈی ایم بلند شہربنایا تھا۔

جم کرچلوایا تھا بلڈوزر

یوگی حکومت کے دوبارہ اقتدارمیں آنے کے بعد انہیں 7 جون 2018 کو ڈی ایم فتح پوربنایا گیا تھا۔ آئی اے ایس آننجنے کمارسنگھ نے فتح پورکو جام سے نجات دلانے اورسڑک کو چوڑا کرنے کے لئے شہرمیں جم کربلڈوزرچلوایا تھا۔ آئی اے ایس آننجنے کمارسنگھ کی پیدائش یوپی کے مئوضلع کے صلاح آباد گاؤں میں ہوئی تھی۔ ان کے والد ڈاکٹرمہندر سنگھ ڈی سی ایس کے پی جی کالج مئوسے جیوگرافی ڈپارٹمنٹ کے صدراورچیف پراکٹرکے عہدے سے ریٹائرڈ ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read