SP Workers Protest in Delhi: اعظم خان کی حمایت میں دہلی میں ایس پی کارکنوں کا احتجاج، کہا- ’سازش کے تحت درج ہوئے 350 مقدمات
احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈران پی ایم کے نام ایک میمورنڈم بھی لے کر پہنچے۔ اس میمورنڈم میں کہا گیا کہ ایک ہی خاندان کے خلاف اتنے کم عرصے میں اتنی بڑی تعداد میں مقدمات کا درج ہونا بادی النظر میں سیاسی انتقام اور انتظامی اختیارات کے غلط استعمال کے خدشات کو جنم دیتا ہے۔
FIR Against Azam Khan: اعظم خان پر ایک اور ایف آئی آر، حج کمیٹی کی زمین نجی بلڈر کو فروخت کرنے کا الزام
لکھنؤ حج کمیٹی کی تقریباً 60 ہزار مربع فٹ زمین ایک نجی بلڈر کو فروخت کرنے کے معاملے میں اتر پردیش ویجیلنس نے لکھنؤ سیکٹر تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اعظم خان کے علاوہ حج کمیٹی کے سابق سکریٹری لئیق احمد، ڈاکٹر ایم اے اے خان، امیش ڈیولپرز کے مالک محمد ایوب اور مشتاق احمد کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
’’میں مسلمان ہوں اور بی جے پی کو ہرانا بھی چاہتا ہوں…‘‘، کانگریس میں شامل ہونے کے بعد عاصم وقار کا بیان
راہل گاندھی کو مستقبل کا وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے عاصم وقار نے کہا کہ مجھے یہ بات بہت عرصے سے معلوم ہے۔ میں گزشتہ 5 سال سے یہ کہہ رہا ہوں کہ ملک کے مستقبل کے وزیر اعظم راہل گاندھی ہیں۔
Enforcement Directorate: اعظم خان کے خلاف ای ڈی کا بڑا ایکشن، دہلی سے سہارنپور تک 10 مقامات پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپے ماری
ای ڈی کو مبینہ طور پر ایسے مالی لین دین کی معلومات ملی ہیں جن میں سرکاری کام حاصل کرنے والے ٹھیکیداروں اور مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کے درمیان رقم کی منتقلی ہوئی۔ الزام ہے کہ سرکاری کاموں سے فائدہ حاصل کرنے والے کچھ ٹھیکیداروں نے ٹرسٹ اور یونیورسٹی میں عطیات یا تعمیراتی کاموں کے ذریعے رقم لگائی۔
”اعظم خان کو وزیرداخلہ بنائیں گے‘‘، جیل میں ملاقات کے بعد شیو پال یادو کا بڑا بیان، تزئین فاطمہ سے ملاقات، پارٹی کارکنان سے بڑی اپیل
سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور جسونت نگر سے رکن اسمبلی شیوپال سنگھ یادو نے اعظم خان سے جیل میں ملاقات کے بعد بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو پوری طاقت کے ساتھ انتخابی تیاریوں میں مصروف ہونا ہوگا۔ شیوپال یادونے پارٹی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے توپارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کو وزیرداخلہ جیسے اہم عہدے کی ذمہ داری دی جائے گی۔
Shivpal Yadav Rampur Visit will meet Azam Khan: ڈمپل یادو سے ناراضگی کے درمیان رام پور جائیں گے شیوپال یادو، اعظم خان سے کریں گے ملاقات
اعظم گروپ کی ڈمپل یادوسے ناراضگی کی خبروں پر سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری شیوپال یادو رام پور کے ایک روزہ دورے پر جا رہے ہیں۔ ان کے اس دورے کو ڈیمیج کنٹرول کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔
Mohammad Ali Jauhar University no Bulldozer Action: جوہر یونیورسٹی پر نہیں چلے گا بلڈوزر، ڈی ایم کے حکم پر روک
ضلع انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے خلاف مجوزہ کارروائی پرفی الحال عبوری روک لگا دی گئی ہے۔ مراد آباد منڈل کے کمشنرنے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) رام پورکے حکم پرعبوری پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جس کے بعد فی الحال یونیورسٹی کے خلاف بلڈوزرکارروائی نہیں ہوگی۔
Akhilesh Yadav’s Attack on CM Yogi: اکھلیش یادو کا طنزیہ حملہ، کہا- وزیر اعلیٰ غیر قانونی مکان کا نقشہ پاس کرانے جا رہے ہیں یا بلڈوزر چلانے؟
سماجوادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ایک طنزیہ سوشل میڈیا پوسٹ کی ہے، جس نے ریاست کی سیاسی فضا کو گرم کر دیا ہے۔
Samajwadi Party Delegation arriving Rampur: محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کے لئے احتجاج، اعظم خان کی حمایت میں آج رام پور پہنچ رہا ہے سماجوادی پارٹی کا وفد
جوہریونیورسٹی کو بچانے کی جنگ جاری ہے۔ سماجوادی پارٹی کا وفد آج رام پور جائے گا۔ رام پور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی نے یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے متعلق سماجوادی پارٹی کے لیڈران میں زبردست ناراضگی ہے۔ سماجوادی پارٹی کا کہنا ہے کہ جوہر یونیورسٹی پر بلڈوزر چلانا ’تعلیم کے حقوق‘ کو منہدم کرنے جیسا ہے اور یہ آئین کی روح کے خلاف ہے۔
Jamaat-E-Islami on Mohammad Ali Jauhar University Demolation Row: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے انہدامی حکم پرجماعتِ اسلامی نے اٹھائے سوال، تعلیمی اداروں سے متعلق کہی یہ بڑی بات
جماعتِ اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کے انہدام سے متعلق انتظامیہ کے فیصلے نے طلبہ، والدین، اساتذہ اور پورے تعلیمی حلقے میں سخت تشویش پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی معاملات اپنی جگہ، لیکن یہ ضروری ہے کہ طلبہ کی تعلیم، امتحانات اور ان کا مستقبل ہرحال میں محفوظ رکھا جائے۔





