Bharat Express

UP Police

اہل خانہ کا الزام ہے کہ جان لیوا حملے کی تحریرکٹھورمیں دی گئی ہے، لیکن جانکاری کے مطابق، کٹھور پولیس شرپسندوں کے دباؤ میں معاملے کو حادثہ کی شکل دینے کی کوشش کررہی ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے میں سنبھل سیٹ پر ہو رہی ووٹنگ کے درمیان سماجوادی پارٹی کے لیڈران کی پولیس سے بحث ہوئی ہے۔ ضیاء الرحمٰن برق کا الزام ہے کہ پولیس نے بی ایل او کے بستے چھینے تاکہ ووٹ فیصد نہ بڑھ سکے۔

Lok Sabha Election 2024: پولیس نے شخص کے پاس سے کئی آئی کارڈ برآمد کئے ہیں۔ تووہیں اس کی کاربھی ضبط کرلی ہے اورآگے کی کارروائی میں مصروف ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ نے مختارانصاری کے بڑے بیٹے عباس انصاری کو تین دنوں کے لئے راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے عباس انصاری کو اپنے والد مختارانصاری کی قبرپر فاتحہ پڑھنے کی اجازت دی۔

اے ڈی آرکی رپورٹ کے مطابق، یوپی کی نگینہ سیٹ پرآزاد سماج پارٹی کے امیدوارچندرشیکھرآزاد عرف راون پرپورے ملک میں سب سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔

مختارانصاری کی موت پران کے بھائی اورغازی پور سے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ نہ سوچے کہ مختارکی موت سے کہانی ختم ہوگئی ہے۔ بلکہ ابھی تو کہانی شروع ہوئی ہے۔ 

گزشتہ ہفتے کے روز مختار انصاری کو غازی پور ضلع کے محمد آباد میں واقع ان کے آبائی گھر کالی باغ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، جہاں ان کے والدین کی قبریں پہلے سے موجود ہیں۔ مختار انصاری کے جنازے میں ہزاروں لوگ جمع تھے۔ کئی ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے۔

مختار انصاری جو قتل سمیت کئی مقدمات میں سزا یافتہ تھے، باندہ جیل میں بند تھے۔ جمعرات کو وہ ہائی سکیورٹی سیل میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ جس کے بعد انہیں رانی درگاوتی میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔

کالی باغ قبرستان کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے، لیکن پولیس نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ صرف خاندان کے قریبی لوگوں کو ہی اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نےنماز جنازہ شرکت کی۔

قافلے میں موجود مختار کے وکیل نسیم حیدر نے بتایا کہ انصاری کی لاش ان کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری، بہو نکہت انصاری اور دو کزنوں کے حوالے کر دی گئی۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پولیس اہلکاروں کی 24 گاڑیاں قافلے میں شامل ہیں اور دو گاڑیاں انصاری کے خاندان کی ہیں۔