Bharat Express

UP Police

انوج پرتاپ سنگھ انکاؤنٹر کیس میں اب نیا موڑ سامنے آیا ہے، انوج پرتاپ سنگھ انکاؤنٹر کیس کی جانچ ہوگی۔ ڈی ایم گورانگ راٹھی نے انکاؤنٹر کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا ہے۔

دہلی پولیس اور یوپی پولیس کے اسپیشل سیل کے اس مشترکہ آپریشن میں کل آٹھ گولیاں چلائی گئی ہیں۔ تصادم میں دو شرپسند زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی مجرم انس 4 سے 5 مقدمات میں مطلوب ہے۔

یوپی کے سیتا پورمیں بی جے پی کے رکن اسمبلی گیان تیواری پولیس کے خلاف ہی دھرنے پربیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے پولیس پر سنگین الزام بھی لگائے ہیں۔

سماجودای پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اعداد و شمار آئے ہیں کہ 61 مسلمان مارے گئے ہیں میرا سوال یہ ہے کہ سب سے زیادہ انکاؤنٹر کیوں ہوئے؟

شیوکانت پانڈے کو نصیرآباد تھانے کی کمان سونپی گئی ہے۔ ڈی این تیواری کو بھدوکھر پولیس اسٹیشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ حال ہی میں ارجن پاسی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ قتل کیس میں چھ ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

گاؤں کے دو باشندے ہاشم اور قاسم نامی دو نوجوانوں نے چپکے سے اسکول کے احاطہ میں ایک قبر کھودی  اور اسے سیمنٹ سے ڈھانپ دیا۔

دوسری شفٹ میں 4,12,418 میں سے 3,36,121 امیدوار حاضر ہوئے جن میں سے 42 مشکوک امیدواروں کی نشاندہی کی گئی اور انہیں سخت جانچ پڑتال کے بعد امتحان دینے کی اجازت دی گئی۔ یعنی دوسرے دن کل 1,67,130 امیدوار امتحان چھوڑ چکے ہیں۔

اتر پردیش پولیس بھرتی اور پروموشن بورڈ نے 23,24,25 اگست اور 30,31 اگست 2024 کو ریزرو سول پولیس کی 60244 آسامیوں پر براہ راست بھرتی -2023 کے تحریری امتحان کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عرضی گزارمہوا موئترا کی طرف سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ یہ حکم معاشی بائیکاٹ کی کوشش ہے اور چھوا چھوت کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ، مسلمانوں کی دینی وملی تنظیموں اوردینی مدارس کے ذمہ داران نے ریاست اترپردیش کے چیف سکریٹری کی طرف سے مدارس کا سروے کرکے ضلعی حکام کو ہدایات دینے سے متعلق فیصلے پر مشترکہ بیان جاری کرکے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔