Eid ul-Adha 2024: نوئیڈا میں دفعہ 144 نافذ، حیدرآباد میں قربانی کے حوالے سے بنایا گیا یہ اصول… بقرعید کے حوالے سے پولیس الرٹ
اتر پردیش میں بقرعید کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات دیکھے جا رہے ہیں۔ راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے تمام بڑے شہروں میں پولیس چوکس ہے۔ لکھنؤ میں، افسران نے بھاری پولیس فورس کے ساتھ گشت کیا اور شہر کے حساس علاقوں کا جائزہ لیا۔
UP Police Recruitment News: یوپی پولیس میں بھی ‘اگنیویر’؟ خط وائرل ہونے پر ڈی جی پی کی وضاحت، کہا- غلطی سے جاری ہوا خط
اسی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ براہ کرم ایک ہفتے کے اندر اس ہیڈکوارٹر کو آؤٹ سورسنگ کے ذریعے خدمات لینے کے بارے میں اپنی آراء فراہم کریں، تاکہ یوپی حکومت کو آگاہ کیا جاسکے۔
Fire broke out in Ghaziabad: غازی آباد میں تین منزلہ مکان میں لگنے سے 5 افراد ہلاک
آگ منگل کی رات 8.30 بجے لگی۔ ابتدائی طور پر گاؤں والوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ تنگ گلی کی وجہ سے فائر فائٹر کو بھی پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
عشق کا خمار! شوہر کو چھوڑ کر چلی گئی بہنوئی کے گھر، اب دے رہی ہے جان سے مارنے کی دھمکی
یوپی کے بریلی میں ایک شخص نے پولیس سے انصاف کی گہارلگائی ہے۔ شخص کا الزام ہے کہ اس کی اہلیہ کے بہنوئی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور وہ شوہر کو چھوڑ کر بہنوئی کے ساتھ رہنے لگی ہے۔ اتنا ہی نہیں اپنے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ کا حکم دیا ہے۔
Supreme Court: اتل رائے کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو جاری کیا نوٹس، جائنےکیا ہے پورا معاملہ
متاثرہ نے الزام لگایا تھا کہ وارانسی پولیس جہاں انہوں نے معاملہ درج کیا تھا، جیل میں بند رکن اسمبلی اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ملی بھگت سے کام کر رہی تھی۔ خود کو آگ لگانے سے پہلے خاتون اور اس کے دوست نے فیس بک پر لائیو ویڈیو بنائی تھی۔ ویڈیو میں انہوں نے یوپی پولیس پر ایم پی اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔
Azam Khan News: اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ نے کہا- ‘کوئی بھی دستاویز فرضی نہیں، سازش کے تحت پھنسایا گیا’
سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹرتزئین فاطمہ نے جیل سے باہرآنے کے بعد کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر سبھی مقدمے جھوٹے اور فرضی لکھے گئے۔
گرفتار سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رفیق انصاری 14دنوں کے لئے جیل بھیجے گئے، جانئے کیا ہے معاملہ
میرٹھ شہرسے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی رفیق انصاری کوعدالت نے کئی سال پرانے ایک معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بھی وہ پیش نہیں ہو رہے تھے۔
نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین صدیقی یوپی میں گرفتار، لگایا یہ بڑا الزام
اس سے پہلے بھی نوازالدین صدیقی کے بڑے بھائی ایازالدین صدیقی پرمذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا بھی الزام لگ چکا ہے۔
افضال انصاری کی عرضی پر پوری نہیں ہوئی سماعت، یوپی حکومت کل عدالت میں رکھے گی اپنا موقف
غازی پور سیٹ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار افضال انصاری کی عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ میں منگل کے روز سماعت پوری نہیں ہو سکی ہے۔
زمینی تنازعہ میں شرپسندوں نے بزرگ شخص پر کیا جان لیوا حملہ، پہلے ماری گاڑی سے ٹکر، پھر لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹا
اہل خانہ کا الزام ہے کہ جان لیوا حملے کی تحریرکٹھورمیں دی گئی ہے، لیکن جانکاری کے مطابق، کٹھور پولیس شرپسندوں کے دباؤ میں معاملے کو حادثہ کی شکل دینے کی کوشش کررہی ہے۔