Bharat Express DD Free Dish

Delhi Assembly Election 2025

شفاء الرحمٰن نے کہا کہ میں جیل سے حراستی پیرول میں آیا ہوں، اپنے کیس سے متعلق بات نہیں کرسکتا، لیکن جس طرح سے جھوٹے اور فرضی معاملات میں میں جیل گیا ہوں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی امانت اللہ ہیٹ ٹرک لگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے دہلی میں روڈ شو کے دوران لوگوں سے کہا کہ آپ کا ووٹ خراب نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

اس چھاپے کے بارے میں بھگونت مان نے کہا کہ نئی دہلی سے بی جے پی کے امیدوار پرویش ورما پیسے بانٹ رہے ہیں، انہوں نے بھی ٹوئٹ کیا کہ وہ پیسے بانٹ رہے ہیں۔ لیکن بھگونت مان اور اروند کیجریوال پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ داروں کے قرضے معاف کر دیے گئے ہیں۔ ملک میں اس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ آج ملک میں نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ بہار میں طلبہ پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی بی جے پی اور عام آدمی پارٹی پرایک ساتھ حملہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کو دبانا چاہتی ہے تو وہیں وہ اروند کیجریوال کو چھوٹا ریچارج کہہ کرمخاطب کرتے ہیں۔

اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو عام آدمی پارٹی نے تیسری بار اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ان کے سامنے بی جے پی کے منیش چودھری، کانگریس سے اریبہ خان اور مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر شفاء الرحمٰن میدان میں ہیں۔

دہلی کانگریس سربراہ دیویندریادونے یہ بھی اعلان کیا کہ اگرپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ ذات پرمبنی مردم شماری کرائیں گے اورپروانچلیوں کے لئے وزارت قائم کریں گے۔

سی اے اے اور این آرسی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرنے والے شفاء الرحمٰن دہلی فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل میں بند ہیں۔ انہیں عدالت نے کچھ شرائط کے ساتھ انتخابی تشہیر کے لئے حراستی پیرول دیا ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے دہلی کے پٹپر گنج میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس ریلی میں انہوں نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی پر شدید حملہ کیا۔