Bharat Express

Delhi Assembly Election 2025

 کانگریس کے سینئرلیڈر سندیپ دکشت نے گزشتہ 26 دسمبرکو عام آدمی پارٹی کی ’مہیلا سمّان یوجنا‘ سے متعلق ایل جی وکے سکسینہ سے شکایت کی اوردعویٰ کیا کہ برسراقتدارپارٹی دہلی کی خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کررہی ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن میں اجیت پوارکی پارٹی نے 11 سیٹوں پراپنے امیدوار اتار دیئے ہیں۔ مہاراشٹر میں پارٹی نے بی جے پی کے ساتھ الائنس میں الیکشن لڑا تھا۔

دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو ہرانے اور بی جے پی کو جتانے کے لئے کانگریس نے سمجھوتہ کرلیا ہے۔ اگرایسا نہیں ہے تو کانگریس 24 گھنٹے میں اجے ماکن کے خلاف کانگریس کارروائی کرے۔

لوک سبھا الیکشن کے دوران ساتھ لڑے سماجوادی پارٹی اورانڈین نیشنل کانگریس کی جوڑی ٹوٹ سکتی ہے۔ دہلی اسمبلی الیکشن سے متعلق سماجوادی پارٹی کے ترجمان فخرالحسن چاند نے بڑا اعلان کیا ہے۔

انڈیا الائنس کی ان دونوں پارٹیوں کے درمیان تکرار بڑھتی جارہی ہے۔ عام آدمی پارٹی انڈیا الائنس سے کانگریس کو باہر کرنے پر دوسری پارٹیوں سے بات چیت کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ کانگریس بی جے پی کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ کانگریس نے دونوں پارٹی کے خلاف وہائٹ پیپرجاری کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی الیکشن جیت رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی ایجنسیاں وزیر اعلیٰ آتشی کوگرفتارکرنے کی تیاری کررہی ہے۔

مرکزی وزیرراجیو رنجن  (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ الائنس میں جے ڈی یو دہلی اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ کیجریوال کا پروانچل اور بہارکے لوگوں کے تئیں جو محبت نظرآرہی ہے، اسے ویڈیو اورآڈیوایکسپوز کرے گی۔ 

چندرا کے شوہر ایم راگھو نے کہا کہ یہ کجریوال نے غلطی سے چندرا کا نام لے لیا ہو۔ یا ایسا بھی ہوسکتا ہے ان کے ذہن میں نام کوئی اور رہا ہو لیکن انجانے میں چندرا کا نام نکل گیا ہو۔ ہمارا ووٹ کبھی نہیں کٹا ہے ۔ ووٹر لسٹ میں ہم دونوں کا نام پہلے بھی تھااور آج بھی ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ سالوں میں پوری دہلی میں 24 گھنٹے صاف پانی کی سپلائی کی جائے گی۔