Bharat Express DD Free Dish

Delhi Assembly Election 2025

AAP ایم ایل اے امانت اللہ خان نے کہا کہ دہلی پولیس کی جانب سے ان کے بیٹے انس کی موٹرسائیکل ضبط کرنے اور 20,000 روپے سے زیادہ کا جرمانہ کرنے کے بعد وہ قانونی کارروائی کریں گے۔

عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں بی جے پی اور کانگریس نے اس سیٹ سے اپنے امیدوار بدلے ہیں۔ کانگریس نے جتیندر کوچر اور بی جے پی نے ستیش اپادھیائے کو نامزد کیا ہے۔

اپنی حکومت کے ٹریک ریکارڈ کو اجاگر کرتے ہوئے، کجریوال نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے دو سال سے بھی کم عرصے میں 48,000 سرکاری نوکریاں فراہم کیں اور نوجوانوں کے لیے تین لاکھ سے زیادہ نجی شعبے کی ملازمتیں فراہم کیں۔

انوراگ ٹھاکر نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر ہم اقتدار میں آئے تو گھوٹالوں کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دیں گے۔

راجستھان کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ دہلی کی عوام شیلا دکشت کی قیادت والی سابقہ کانگریس حکومت کے تحت ہوئے ترقیاتی کاموں کو آج بھی یاد کررہی ہے۔

دہلی میں اسمبلی الیکشن کے لئے ریاست کی برسراقتدار عام آدمی پارٹی نے اسٹارکمپینرز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں مسلم طبقے سے صرف عمران حسین کو جگہ دی گئی ہے اور سینئر لیڈران کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری ہے۔

اروند کیجریوال نے ہفتہ کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ایک اور بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کرایہ داروں کو مفت بجلی اور مفت پانی کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ آج جو نکات میں رکھنے والا ہوں، یہ ترقی دہلی کی بنیاد رکھنے والا ہے۔ دہلی کو کس طرح سے آگے بڑھایا جائے، ان نکات پر آج ہم تبادلہ خیال کریں گے۔

اوکھلا کے موجودہ رکن اسمبلی نے کہا کہ کانگریس اور بے جی پی سکہ کے دو رخ ہیں۔ کانگریس نے جوکہا، بی جے پی نے وہ کیا۔بابری مسجد کی شہادت اس کی زندہ مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کی تباہی اوربربادی کی ذمہ دار کانگریس ہے۔