دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کے خط کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا کسانوں کی بات کرنا بالکل ویسا ہی جیسے داؤد ابراہیم امن اور عدم تشدد کی بات کررہا ہو۔کسانوں کی حالت جتنی خراب بی جے پی کے دور حکومت میں ہے اس سے پہلے کبھی ایسی حالت میں کسان نہیں تھے۔سی ایم آتشی نے کہا کہ پنجاب میں کسان مرنے کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی سے ان سے بات کرنے کو کہیں۔ بی جے پی کے دور میں کسانوں پر گولیاں اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ کسانوں کے ساتھ سیاست کرنا بند کریں۔”
شیوراج سنگھ چوہان نے خط میں کیا کہا؟
دراصل شیوراج چوہان نے دہلی حکومت کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کسانوں کے تئیں بے حد لاتعلق ہے۔ عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت میں کسانوں کے لیے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ دہلی میں کیجریوال اور آتشی نے کبھی کسانوں کے مفاد میں مناسب فیصلے نہیں لیے۔ کیجریوال نے ہمیشہ انتخابات سے پہلے بڑے اعلانات کرکے سیاسی فائدہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کجریوال نے مفاد عامہ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے بارے میں رونا شروع کر دیا۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت 10 سال سے برسراقتدار ہے، لیکن سابق وزیراعلیٰ کجریوال نے ہمیشہ کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




