Israel-Hamas War: اسرائیل نے 210 فلسطینی کو ہلاک کرکے حماس کی قید سے 4 یرغمالیوں کو رہا کرایا
اسرائیل نے یرغمالی بچاو مہم میں اپنے چار لوگوں کو حماس کی قید سے محفوظ باہر نکالا۔ جبکہ اسرائیل کے حملے میں 210 فلسطینیوں ہلاک ہوگئے ہیں، جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بچوں سمیت کم ازکم 210 فلسطینی افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 400 سے زیادہ زخمی ہے۔
Gaza-Israel War: ’’حیران کن ہے غزہ کی صورتحال… خوراک کی کمی کے سبب بھوک سے مر رہے ہیں لوگ… ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے…‘‘، انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کی صدر کا بیان
ایگر نے کہا کہ ہمارا بنیادی کام طبی امداد فراہم کرنا، پانی کی فراہمی بحال کرنا اور لوگوں کو ہنگامی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہم غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کی حمایت کرتے ہیں۔
Attack on Gaza: غزہ میں شدید لڑائی جاری، ایک اسرائیلی فوجی اور 13 فلسطینی ہلاک
بدھ کے روز غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں 14 بچوں سمیت کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس پر واشنگٹن نے کہا کہ اسرائیل ’ریڈ لائن‘ پار کر رہا ہے۔
امریکہ سے دوری یا اقتدار سے بے دخلی؟ اسرائیلی وزیر بنجامن نیتن یاہو اختیار کریں گے کون سا راستہ؟
امریکی صدر جو بائیڈن کی تجویز نے نیتن یاہو کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اس تجویز کے بعد نیتن یاہو کے آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ ختم کرنے کی اسرائیل کی شرط میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
Israeli airstrikes on school in Gaza: غزہ میں اسکول پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 32 فلسطینی شہید
حماس نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کو ان جرائم کی پوری ذمہ داری قبول کرنی چاہیے جو انسانیت کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
Biden Attacks Ally Netanyahu : اسرائیلی وزیراعظم پر امریکی صدر بائیڈن کا بڑا حملہ،کہا نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کیلئے غزہ جنگ کو طویل کررہے ہیں
قریب 81سالہ صدر جوبائیڈن نے اپنا کیس سیاسی اعتبار سے بھی پیش کیا، ان کا کہنا تھا' اپنے انتخابی حریف کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر ہوں اور میں نے تائیوان، یوکرین اور غزہ کے حوالے سے امریکہ کو ایک عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں بہتر کردار ادا کیا ہے۔
War on Gaza: غزہ میں صہیونیوں کا ظلم بدستور جاری، مغربی کنارے میں ایک کیمپ پر اسرائیلی فورسز نے کیا حملہ، قطر، مصر اور امریکہ کا مشترکہ بیان، کہا- جنگ ختم کریں حماس اور اسرائیل
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اسرائیل فلسطین تنازع پر سچ بتائیں گے۔
Israel-Gaza War: ‘‘غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتی جنگ…مستقل طور پر غائب نہیں ہو سکتا انصاف’’، غزہ میں جاری تنازعہ پر چینی صدر شی جن پنگ کا بڑا بیان
فلسطین-اسرائیل کی صورتحال قابو سے باہر ہونے کے پس منظر میں، چین-عرب ممالک تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس نے فلسطینی عوام کو ان کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے مضبوطی سے حمایت کرنے کا سخت ترین مطالبہ جاری کیا۔
Israel-Gaza War: رفح میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے اسرائیل: سعودی عرب نے اختیارکیا سخت موقف
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے رفح میں نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانے پراسرائیلی حکام کو مکمل طور پر ذمہ دارٹھہرایا ہے۔
Palestine Under Attack: رفح میں اسرائیل کے حملے میں 45 افراد کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کے سربراہ برہم، اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے لکھا، 'میں اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں، جس میں کئی بے گناہ شہری مارے گئے ۔جو جنگ کی صورتحال سے محض پناہ لئے ہوئےتھے۔