Bharat Express DD Free Dish

Benjamin Netanyahu

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ مسلم اکثریتی ملک قازقستان نے اسرائیل سے ہاتھ ملانے کے لیے ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور میں ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے والا پہلا نیا ملک ہونے کے ناطے اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ قزاقستان کے ہمیشہ سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ قزاقستان میں 70 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے، اس کے باوجود اسرائیل کے ساتھ اس کے تعلقات خوشگوار رہے۔ ابراہم معاہدے میں شامل ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

گزشتہ ماہ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے مصر کا دورہ کیا تھا۔ کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہاں انہوں نے موساد اور سی آئی اے کے اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی کابینہ کو آگاہ کیا کہ حماس کے خلاف غزہ میں پاکستانی اور انڈونیشیا کی فوجیں تعینات کی جائیں گی۔

اسرائیل اور حماس نے غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 'امن منصوبے' کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت اسرائیلی ڈیفنس فورس غزہ کی پٹی سے ایک خاص حد کے اندر انخلاء کرے گی۔ حماس 72 گھنٹے بعد تمام مغویوں کو رہا کر دے گا۔ فریقین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد اس کی نگرانی کے لیے 200 امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔

غزہ امن معاہدے  پر اسرائیل اور حماس کے درمیان اتفاق رائے  قائم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل اور حماس کے مابین ہونے والی رضامندی کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پہل کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹرمپ اور نیتن یاہو کی قیادت کی ستائش کی۔

نیویارک میں 22 ستمبر کو فلسطین کو منظوری دینے سے متعلق ایک اہم میٹنگ ہونی ہے۔ میٹنگ میں کئی مغربی اور یوروپی ممالک کے بھی فلسطین کو منظوری دینے کی امید ہے۔ اب اس فہرست میں ایک ملک کا نام اور جڑگیا ہے۔

بنجمن نیتن یاہو نے کہا:پی ایم مودی، میرے عزیز دوست نریندر، میں آپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں جلد ہی آپ سے ملاقات کروں گا، کیونکہ ہمیں اپنی شراکت داری اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ سالگرہ مبارک ہو، میرے دوست۔

واضح رہے کہ یروشلم کے راموت جنکشن پر ہونے والے حملے میں حملہ آوروں نے ایک بس میں سوار ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن حملہ ہوا توجواب دیں گے۔ ایران نے فوجی تیاریاں تیزکردی ہیں اور اپنے جوہری پروگرام کوآگے بڑھا رہا ہے۔ کشیدگی کے باعث جنگ کا امکان بڑھ گیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ طے کریں گے کہ غزہ کا مستقبل کیا ہوگا۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ ٹرمپ وہائٹ ہاؤس میں غزہ سے متعلق ایک بڑی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔