Bharat Express

Haryana Assembly Election 2024: ناراضگی کے درمیان کماری شیلجا کی کانگریس صدر سے ملاقات، یقین دہانی کے بعد انتخابی تشہیرمیں لوٹیں گی کماری شیلجا

ہریانہ کانگریس میں جاری اختلاف کے درمیان کماری شیلجا نے پارٹی کو الٹی میٹم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ حل کرنے کے بعد ہی وہ انتخابی تشہیر کریں گی۔ دراصل، کل شام انہوں نے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے سے ملاقات کرکے ناراضگی ظاہرکی تھی۔

ہریانہ کانگریس میں اختلاف کے درمیان کماری شیلجا نے ملیکا ارجن کھڑ گے سے ملاقات کی ہے۔ (فائل فوٹو)

ہریانہ کانگریس میں جاری اندرونی اختلاف کے درمیان کماری شیلجا نے پارٹی کوالٹی میٹم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک معاملہ نہیں حل ہوتا تب تک وہ انتخابی تشہیرنہیں کریں گی۔ دراصل، ذرائع کے مطابق سیٹوں کی تقسیم سے متعلق ناراض کماری شیلجا نے کل یعنی اتوارکی شام کوکانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں کماری شیلجا نے اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

اس کے بعد ملیکا ارجن کھڑگے نے کماری شیلجا کومعاملے کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اوراس کے لئے ایک دودنوں کا وقت مانگا۔ اس کے جواب میں کماری شیلجا نے کہا کہ دودن میں معاملے کوحل کرلیا جائے گا تووہ انتخابی تشہیرشروع کردیں گی۔ کانگریس اعلیٰ کمان اورہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا سے ناراض چل رہیں کماری شیلجا 12 ستمبرکے بعد سے ہریانہ میں انتخابی تشہیرنہیں کی ہے۔

دوسری جانب، کماری شیلجا خیمہ کے رندیپ سرجے والا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ کماری شیلجا 26 ستمبرکونروانا میں انتخابی تشہیرکو خطاب کریں گی۔ وہیں، اس درمیان آج دوپہرہریانہ میں ہونے والی دونوں ریلیاں منسوخ کردی گئیں۔ اس کوبھی ہریانہ میں کانگریس کے تنازعہ سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔ حالانکہ پارٹی نے ملیکا ارجن کھڑگے کی خراب صحت کو اس کی وجہ قراردیا ہے۔

میں کہیں نہیں جارہی ہوں، کانگریس میں ہی رہوں گی: کماری شیلجا

کانگریس میں اختلاف کی خبروں کے بعد کماری شیلجا کے بی جے پی میں جانے کی قیاس آرائیاں تیزہوگئی تھیں۔ کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی نے کماری شیلجا کواپنی پارٹی میں شامل ہونے کا آفردیا ہے۔ ایک نیوزچینل کے پروگرام میں جب کماری شیلجا سے اس سے متعلق سوال پوچھا گیا توانہوں نے اسے پوری طرح سے خارج کردیا۔ کماری شیلجا نے کہا کہ میں کہیں نہیں جا رہی ہوں اورکانگریس میں ہی رہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھوپیندرسنگھ ہڈا کے بیان پربھی اپنے ردعمل کا اظہارکیا۔

وقت بہت کچھ کہلوا دیتا ہے، ہڈا کے بیان پر کماری شیلجا

 بھوپیندرسنگھ ہڈا کے ’بہن‘ کہنے والے بیان پرکماری شیلجا نے کہا کہ وقت بہت کچھ کہلوا دیتا ہے۔ بہن بھی کہلوا دیتا ہے اوراحترام بھی دلوا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں میری اپنی جگہ ہے۔ میں کسی بھی میں احساس کمتری کا شکارنہیں ہوں۔ میں اکلانا سے الیکشن لڑنا چاہتی تھی، لیکن ٹکٹ نہیں ملا۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سیاست میں میرا وجود ختم ہوگیا ہے۔ مستقبل میں بھی مزید مواقع ملیں گے۔ وہیں وزیراعلیٰ بننے کے سوال پرانہوں نے کہا کہ یہ ابھی طے نہیں ہے۔ اس پرپارٹی ہائی کمان ہی فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کماری شیلجا کانگریس کی معززلیڈرہیں اورہماری بہن بھی ہیں۔ پارٹی میں کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read