Bharat Express

Kumari Selja

کانگریس نے ہریانہ کے انتخابی نتائج کو غیر متوقع قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس نے الیکشن کمیشن میں بھی اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ کانگریس کے کچھ لیڈروں نے بھی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

سرسا کی ایم پی شیلجا نے کہا، "8 اکتوبر - صرف ایک تاریخ نہیں ہے، یہ عوام کی جیت، جمہوریت کی طاقت، اور آپ کے یقین کی جیت کا دن ہے۔ ہریانہ کے تمام لوگوں کو پیشگی نیک خواہشات!

ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ووٹنگ ختم ہوئی، جس کے بعد ریاست کے لیے ایگزٹ پول جاری کیے گئے۔ سروے کے مطابق کانگریس کے اکثریت کے ساتھ آنے کے اشارے مل رہے ہیں۔

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8 اکتوبر کو نتائج کا اعلان ہونا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اگرکانگریس کو اکثریت ملتی ہے تو بھوپیندرسنگھ ہڈا اور کماری شیلجا میں کسے وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ملے گی۔

ہریانہ اسمبلی الیکشن کی آج ووٹنگ چل رہی ہے۔ اس دوران کماری شیلجا ووٹ ڈالنے پہنچی۔ کماری شیلجا نے بی جے پی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ وہ لیڈرتلاش کررہی ہے، لیکن کانگریس پارٹی اپنی حکمت عملی پراپنی قیادت میں مضبوط ہے۔

ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا اور شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس الیکشن میں فرید آباد کی 12 سیٹوں کے لیے کل 132 امیدوار میدان میں ہیں۔ سب سے زیادہ امیدوار Tigaon seat پر ہیں، جہاں 17 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں، جب کہ Punhana seat پر صرف 7 امیدوار ہیں۔

کانگریس میں گروپ بازی کی خبروں کے درمیان پارٹی کے لیڈرکماری شیلجا نے کہا ہے کہ ہریانہ میں اگرکانگریس کی جیت ہوتی ہے تو وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہائی کمان کرے گا۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ کماری شیلجا پہلے بھی کہہ رہی ہیں کہ چیف منسٹر کے چہرے کے بارے میں ہائی کمان کا حتمی فیصلہ قبول کیا جائے گا۔ وہ فیصلہ کریں گے کہ کس کو کیا ذمہ داری سونپی جائے؟

کانگریس رکن پارلیمنٹ کماری شیلجا نے پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات نصف گھنٹے تک چلی۔ ہریانہ میں انتخابی تشہیرختم ہونے سے پہلے کماری شیلجا اورسونیا گاندھی کی ملاقات اہم مانی جا رہی ہے۔

سرسا کی رکن پارلیمنٹ شیلجا نے جمعہ (27 ستمبر) کو کالانوالی میں انتخابی مہم چلائیں۔ انہوں نے کانگریس امیدوار شش پال کیہر والا کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔