Bharat Express

Haryana Assembly Election 2024: ووٹنگ سے پہلے کماری شیلجا نے کہا- وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہائی کمان کرے گا، دیپیندر ہڈا نے کہی یہ بڑی بات

کانگریس میں گروپ بازی کی خبروں کے درمیان پارٹی کے لیڈرکماری شیلجا نے کہا ہے کہ ہریانہ میں اگرکانگریس کی جیت ہوتی ہے تو وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہائی کمان کرے گا۔

کماری شیلجا نے ہریانہ اسمبلی الیکشن سے پہلے کہا کہ وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہائی کمان کرے گا۔ (فائل فوٹو)

Haryana Assembly Election 2024: کانگریس رکن پارلیمنٹ کماری شیلجا نے ناراضگی کی خبروں کے درمیان ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہریانہ میں پارٹی کے الیکشن جیتنے کی صورت میں وزیراعلیٰ کا فیصلہ ہائی کمان کرے گا۔ وہیں، کماری شیلجا کے بیان پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ یہ تو پارٹی کا ردعمل ہے، اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ہریانہ کانگریس میں گروپ بازی کی خبریں کافی عروج پررہی ہیں اور کماری شیلجا اور بھوپیندر سنگھ ہڈا دو مخالف گروپوں کے لیڈر مانے جاتے ہیں۔

’ہائی کمان کماری شیلجا کو نظرانداز نہیں کرے گا

نیوزایجنسی اے این آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں ہریانہ میں پارٹی کے وزیراعلیٰ چہرے کے سوال پر کماری شیلجا نے کہا کہ اس کا جواب ہائی کمان کو ہی دینا ہے اورانہیں ہی فیصلہ کرنا ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ زیرغورلوگوں میں کماری شیلجا ایک ہوں گی۔ ہائی کمان سینئڑٹی، کام اوران سبھی چیزوں کو دیکھے گا، اس لئے ہائی کمان اس میں شیلجا کونظرانداز نہیں کرے گا۔ پارٹی کے تئیں میرے عزائم پر کبھی سوال نہیں اٹھا، یہ ایک ایسی بات ہے، جسے وہ جانتے ہیں اور جس پر انہوں نے پورا بھروسہ ہے۔

شیلجا کے بیان پردیپیندرسنگھ ہڈا کا آیا ردعمل

کماری شیلجا کے وزیراعلیٰ امیدوار کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گا والے بیان پر کانگریس رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ یہ تو کانگریس کا عمل ہے۔ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ پہلے ایک بارنتائج آجائے، کانگریس کی حکومت بنے اورپھر اس کا فیصلہ ہائی کمان کرتا ہے۔ وہیں اس موضوع پر بولتے ہوئے کانگریس لیڈر دانش علی نے کہا کہ ہریانہ میں عوام طے کرچکی ہے۔ کانگریس سوئپ کررہی ہے۔ کانگریس کی تین چوتھائی سے زیادہ اکثریت والی حکومت ہریانہ میں بننے جا رہی ہے۔

ہریانہ میں کانگریس کی پوزیشن کافی مضبوط: کماری شیلجا

انٹرویو میں ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا کے بارے میں کماری شیلجا نے کہا کہ ’’جولوگ 10 سال تک وزیراعلیٰ رہتے ہیں، میڈیا کو ان سے بڑا کوئی نہیں نظرآتا۔ 2005 تک، جب بھجن لال تھے، تب تک وہی تھے۔ ان کے علاوہ آپ کو کوئی اورنہیں نظرآتا تھا، کیونکہ وہ وزیراعلیٰ رہ چکے تھے۔ تاہم وقت بدل گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمعرات کوراہل گاندھی سے ملی تھیں اوراس میں تشہیر کرنے جیسا کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس بہت مضبوط پوزیشن میں ہے اور سب نے اس کے لئے خوب محنت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس