Bharat Express DD Free Dish

Kashmir to Kanyakumari: کشمیر سے کنیا کماری تک: ریل کے ذریعے متحد ایک قوم

ایک حقیقی طور پر متحد ہندوستان کا خواب، جس میں کشمیر کے برف سے ڈھکے پہاڑ کنیا کماری کے سورج میں نہائے ہوئے ساحلوں سے مسلسل ریلوے لائن کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں، تیزی سےحقیقت میں بدل رہا ہے۔

تحریر: ہارون لقمان

ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ، جس کا مقصد کشمیر کو کنیا کماری سے بغیر کسی رکاوٹ کے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑنا ہے، ایک تبدیلی کی پہل ہے جو نہ صرف چناب پل جیسے انجینئرنگ عجائبات کے ساتھ پیر پنجال رینج کے مضبوط خطوں پر قابو پاتی ہے بلکہ قومی یکجہتی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی کی علامت بھی ہے۔ جلد ہی کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر محض ایک استعارہ نہیں رہے گا۔ یہ ایک زندہ حقیقت ہوگی – ایک متحد، ترقی پسند اور لچک دار ہندوستان کا نمائندہ۔

ایک حقیقی طور پر متحد ہندوستان کا خواب، جس میں کشمیر کے برف سے ڈھکے پہاڑ کنیا کماری کے سورج میں نہائے ہوئے ساحلوں سے مسلسل ریلوے لائن کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں، تیزی سےحقیقت میں بدل رہا ہے۔ ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ اس قومی کوشش کا ایک اہم جزو ہے، جس نے ملک کے شمال سے جنوبی سرے تک آسان سفر کے وژن کو پہلے سے کہیں زیادہ حقیقت کے قریب کر دیا ہے۔ یہ زبردست ریلوے پروجیکٹ ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی کا سنگ بنیاد ہے۔ یہ محض سہولت نہیں ہے، بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ ہے— یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو اپنے ساتھ لاکھوں لوگوں کی امیدیں لے کر چلتا ہے، ایک مربوط قوم کی امنگیں اور ان خطوں کی خوشحالی کا وعدہ بھی، جو ایک دوسرے سے الگ تھلگ ہو گئے تھے۔

ایک طویل عرصے تک طاقتور پیر پنجال پہاڑی سلسلہ ایک قدرتی رکاوٹ کے طور پر کھڑا رہا، جس نے وادی کشمیر کو باقی ہندوستان سے ریل کے ذریعے جڑنے سے روکے رکھا۔ اس کی اونچی چوٹیوں اور زلزلے کے چیلنجز نے انجینئرز کو محتاط بنائے رکھا۔ لیکن احتیاط نے بالآخر ہمت، وژن اور جدت کو راستہ دیا۔ اس جرأت مندانہ وژن کی انتہا دریائے چناب کے پل میں بہترین طور پر مجسم ہے جو کہ ایک انجینئرنگ عجوبہ اور دنیا کا سب سے بلند ریلوے پل ہے۔ دریا کے اوپر 359 میٹر کی بلندی پر واقع یہ ٹاور ایفل ٹاور کو بھی گرہن لگاتا ہے۔ اس پل کی تعمیر کے لیے غیر متزلزل عزم کی ضرورت تھی۔ ہزاروں انجینئرز، ورکرز اور مزدوروں نے انتہائی سخت حالات میں کام کیا، اکثر اپنی حفاظت کو اس پراجیکٹ کو زندہ رکھنے کے لیے داؤ پر لگاتے رہے۔ ان کی ہمت سرنگوں کے پتھروں اور اسٹیل کے شہتیروں میں جھلکتی ہے، جو ایک ریلوے لائن کی ایسی ریڑھ کی ہڈی کی تشکیل کرتی ہے جو ہندوستان میں سفر کا چہرہ بدل دے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر سے کنیا کماری تک ریلوے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی قیادت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دی گئی ہے، جو کہ پہلے کبھی نہیں دی گئی۔ انھوں نے جموں اور کشمیر جیسے دور دراز اور تزویراتی لحاظ سے اہم خطوں میں کنیکٹیویٹی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ، جو کئی دہائیوں سے تاخیر کا شکار تھا، ان کے دور میں اس نے بےمثال رفتار حاصل ی، جس میں مستقل پالیسی پر زور، بروقت فنڈ مختص کرنا اوراس پروجیکٹ کی سنجیدہ اور گہری نگرانی اہم رہی۔ ’’ایک ہندوستان، مضبوط ہندوستان‘‘ کا مودی کا وژن اس پروجیکٹ سے ظاہر ہوتا ہے، جہاں نہ صرف پٹریوں بلکہ اعتماد اور اتحاد کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ جدید، سبز (الیکٹرک) اور جامع ریلوے پر ان کا زور — وندے بھارت ٹرینوں اور بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے ۔ اس بات نے ان کے اس عزم کو مزید واضح کیا ہے کہ ہمالیہ سے لے کر بحرِ ہند تک ہر شہری ہندوستان کی ترقی کے سفر کا حصہ ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کے لیے بے شمار امکانات کے دروازے کھل جائیں گے۔ پہلی بار، کسان، کاریگر، اور چھوٹے کاروباری مالکان مہنگی اور وقت طلب سڑک ٹرانسپورٹ پر انحصار کیے بغیر اپنا سامان براہ راست دہلی، ممبئی اور چنئی کے بازاروں تک پہنچا سکیں گے۔ مقامی معیشت کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے—نہ صرف نقل و حمل میں، بلکہ تجارت، مہمان نوازی اور سیاحت میں۔ کشمیر کی روح افزا خوبصورتی، جو اکثر ہندوستانیوں کی پہنچ سے باہر محسوس ہوتی ہے، صرف ایک ٹرین کی سواری کے فاصلے پر ہوگی۔ توقع ہے کہ ملک کے کونے کونے سے سیاحوں کی آمد خطے کی معیشت میں نئی ​​توانائی ڈالے گی، جب کہ باقی ہندوستان کے ساتھ اس کے ثقافتی تعلقات کو بھی مضبوط کرے گی۔

سیاحت خاص طور پر، ایک غیر معمولی چھلانگ لگانے کے لیے تیار ہے۔ گلمرگ میں برف باری کا سامنا کر رہے کیرالہ کے اسکولی بچوں کے ایک گروپ کی تصویر بنائیں، یا راجستھان کے خاندان ڈل جھیل کے کنارے چہل قدمی کر رہے ہیں۔ یہ سفر اب صرف خواب نہیں رہیں گے – یہ سستی، قابل رسائی حقیقتیں ہوں گی۔ سرینگر آنے والی ہر ٹرین نہ صرف مسافروں کو لے جائے گی بلکہ کہانیاں، دوستیاں اور مشترکہ تجربات بھی لے کر جائے گی جو نسل در نسل آگے بڑھتی رہے گی۔

کشمیر سے کنیا کماری تک ریلوے لائن کی اہمیت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ زبانوں، مذاہب، کھانوں اور رسوم و رواج سے مالا مال قوم میں، بنیادی ڈھانچہ جسمانی سے زیادہ جذباتی ہوتا ہے۔ یہ ریلوے نہ صرف شہروں اور قصبوں کو بلکہ دلوں اور دماغوں کو جوڑے گی۔ جیسے جیسے مسافر شمال سے جنوب کی طرف سفر کریں گے، وہ ایک متنوع موزیک کا مشاہدہ کریں گے جو کہ ہندوستان ہے۔ یہ تجربات افہام و تفہیم کو فروغ دیں گے، ہمدردی کو بڑھاوا دیں گے، دقیانوسی تصورات کی بیخ کنی کریں گے اور اس طرح ایک ہندوستان کے تصور کو اور مضبوط کریں گے۔

یہ ریلوے پروجیکٹ ایک جدید ہندوستانی ریلوے کے تحت چلایا جا رہا ہے، جس نے حالیہ برسوں میں ڈرامائی رفتار سے ترقی کی ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس جیسی ٹرینوں کے متعارف ہونے سے، سفر اب نہ صرف تیز ہے بلکہ زیادہ آرام دہ اور تکنیکی طور پر بھی ترقی یافتہ ہے۔ صاف ستھرے اسٹیشن، وائی فائی، آن بورڈ تفریح اور جی پی ایس ٹریکنگ ریل کے سفر کو دلچسپ بنا رہے ہیں۔ ریل ے تمام راستوں پر برقی کاری پر زور ایک سبز مستقبل کی تعمیر کے لیے ہندوستان کے عزم کا بھی اشارہ کرتا ہے۔ ڈیزل پر انحصار کو کم کرکے اور کاربن کے اخراج کو کم کرتے ہوئے، ریلوے پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ صحیح سمت میں ایک قدم ہے — نہ صرف سہولت کے لیے، بلکہ ہماری زمین کے لیے بھی۔

اگرچہ یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے آخری مراحل کو مکمل کرنے میں ابھی کچھ چیلنجز باقی ہیں، لیکن اب تک جو پیش رفت ہوئی ہے وہ ناقابل تردید ہے۔ اس یادگار کام میں شامل انجینئرز، مزدوروں اور پالیسی سازوں کی لگن ستائش کی مستحق ہے۔ یہ ریلوے لائن صرف ایک انفراسٹرکچر نہیں ہے، بلکہ یہ ہندوستان کی لچک، اس کے عزائم اور جغرافیائی اور جذباتی طور پر ہر شہری کو قریب لانے کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

جیسے جیسے یہ مشکل پہیلی حل ہوتی جا رہی ہے، کشمیر سے کنیا کماری تک ایک حقیقی طور پر جڑے ہوئے ہندوستان کا خواب تیزی سے ایک متحرک حقیقت بنتا جا رہا ہے۔ یہ ریلوے لائن نہ صرف فاصلے کم کرے گی بلکہ دلوں کو بھی جوڑے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مضبوط، زیادہ متحد اور خوش حال قوم کو فروغ دے گی۔ قریب آنے والی ٹرین کی سیٹی دراصل ترقی کی آواز ہے، جو اپنے ساتھ سب کے لیے ایک روشن مستقبل کا وعدہ لے کر چلتی ہے۔

بشکریہ: گلوبل کشمیر ڈاٹ نیٹ

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read