مارکیٹ ریسرچ فرم فارما ریک (Pharmarack) کے مطابق ملک کی دواسازی کی مارکیٹ میں مالی سال 2024-25 کے دوران 8.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہندوستان میں کئی اہم طریقۂ علاج اچھی کارکردگی کر رہے ہیں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے علاجوں میں کارڈیک کے شعبے میں 10.8 فیصد بہتری میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے بعد معدے اور ذیابیطس کےعلاج میں بالترتیب 10.2 فیصد اور 8 فیصد بہتری آئی ہے۔
یہ تینوں شعبے فارما مارکیٹ سیلز (in value) کا تقریباً 34 فیصد بنتے ہیں، جس کی وجہ سے کل 2.25 ٹریلین روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔ وہیں مقامی مارکیٹ میں یونٹس کی تعداد میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال 25 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں GSK کی اینٹی بائیوٹک دوا Augmentin اپنی 816 کروڑ روپے کی فروخت کے ساتھ مالی سال 25 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی دوا رہی۔ اس کے بعد USV کی اینٹی ذیابیطس ڈرگ Glycomet GP کی فروخت ₹ 803 کروڑ رہی۔ حالاں کہ یہ ترقی بنیادی طور پر قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوئی، لیکن مارکیٹ مارچ 2025 میں دو بڑے واقعات سے بھی متاثر ہوئی۔ ایک ذیابیطس کے مالیکیول ایمپگلیفلوزین کا پیٹنٹ ختم ہونا اور دوسرے بھارت میں موٹاپا مخالف دوا مونجارو کی لانچنگ۔ فارماریک کی نائب صدر (کمرشل) شیتل ساپالے نے کہا کہ 19 کمپنیوں کے تقریباً 86 برانڈز نے ایمپگلیفلوزین پر مبنی دوائیں بنانا شروع کر دی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا ’’مارچ 2025 میں مالیکیول میں برانڈز کی مقدار میں تیزی سے اضافے کے مقابلے قدر کے لحاظ سے کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ برانڈڈ جنرکس بمقابلہ اختراعی برانڈ کی قیمت میں مضبوط فرق کی نشاندہی کرتا ہے۔‘‘ مثال کے طور پر empagliflozin پلین نے پیٹنٹ کے نقصان کے بعد قیمتوں میں تقریباً 85 فیصد کمی دیکھی ہے اور اس کی قمیت ₹60-70 فی گولی سے ₹5-15 فی گولی تک آ گئی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح Mounjaro کے آغاز سے، جو مالیکیول tirzepatide کا استعمال کرتا ہے، توقع کی جاتی ہے کہ وہ موٹاپا دور کرنے کی دواؤں کی مارکیٹ میں نہایت اہم ثابت ہوگا۔ مارچ 2025 میں اس شعبے کا متحرک سالانہ ٹرن اوور – جو پچھلے 12 ماہ کے کاروبار کی نمائندگی کرتا ہے – ₹576 کروڑ تھا۔ اس میں سے tirzepatide اپنے آغاز کے ایک ماہ کے اندر اندر ₹1.4 کروڑ کی رقم تک پہنچ چکی تھی۔ اس سے قبل Semaglutide کی وجہ سے مارکیٹ پہلے ہی آگے بڑھ گئی تھی، جو اپریل 2024 اور مارچ 2025 کے درمیان اس شعبے کے متحرک سالانہ کاروبار کے 69 فیصد حصے پر مبنی تھی۔
شیتل ساپالے نے مزید کہا کہ طرز زندگی کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے ساتھ ساتھ ادائیگی کی آمادگی اور صلاحیت، موٹاپا مخالف دواؤں کے شعبے کو تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ بناتی ہے۔ دریں اثنا مارچ میں فارما مارکیٹ نے تقریباً تمام بڑے حصوں میں مثبت کارکردگی کی وجہ سے 7.5 فیصد کی قدر میں اضافہ درج کیا۔ جب کہ سرفہرست فارما پلیئرز نے مارچ 2025 میں گھریلو مارکیٹ میں ماہانہ قدر میں معمولی اضافہ درج کیا، سن فارما (14.9 فیصد اضافہ)، ٹورینٹ فارما (14.7 فیصد)، انٹاس (12.8 فیصد) اور زیڈس (10.8 فیصد) جیسی کمپنیوں نے ماہانہ قدر میں اچھا خاصا اضافہ کیا۔ فارماریک نے مزید کہا کہ فارما مارکیٹ میں مارچ 2025 میں 1.8 فیصد یونٹ کی مثبت نمو بھی دیکھی گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

