وزیر اعلی کے نام کے تعلق سے کماری شیلجا نےکہی یہ بات
ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے آج (5 اکتوبر) بڑا دن ہے۔ ریاست میں ہفتہ کے روز90 سیٹوں کے لئے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ کی جارہی ہے۔ اس دوران کانگریس کی سرسا سے رکن پارلیمنٹ کماری شیلج نے بتایا کہ بی جے پی کیوں ان کا استقبال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ وہ خود اتنے کمزورہیں۔ بی جے پی اتنی کمزورہوچکی ہے کہ وہ تلاش رہی ہے، لیکن کانگریس پارٹی اپنی حکمت عملی پراپنی قیادت پرمضبوط ہے۔
وزیراعلیٰ سے متعلق سوال پرایک بارپھرکماری شیلجا نے کہا کہ یہ فیصلہ ہائی کمان کرے گا۔ ہریانہ اسمبلی الیکشن کے دوران پارٹی سے کماری شیلجا کی ناراضگی سے متعلق مسلسل بی جے پی نے کانگریس پرتنقید کی۔ اسی سے متعلق کماری شیلجا نے بی جے پی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس اورکوئی موضوع نہیں تھے، اسی لئے میرے نام کا استعمال کیا۔ صبح سے جو جوش لوگوں میں نظر آرہا ہے، اس سے واضح ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، کانگریس کی حکومت بنے گی۔
#WATCH | Hisar, Haryana: Congress MP Kumari Selja says, “… At the end of the day, our party high command makes decisions… Today’s fight will change the fate of Haryana. Although this a one-sided contest… BJP is ready to welcome me because they are already very weak. They… https://t.co/Zmty8kwVJw pic.twitter.com/hklMor1hWF
— ANI (@ANI) October 5, 2024
اس الیکشن سے ہریانہ کی قسمت بدلے گی: شیلجا
کماری شیلجا نے کہا کہ یہ الیکشن ہریانہ کی قسمت بدلے گی اوریہ جو الیکشن ہے، وہ یکطرفہ معاملہ ہے، ہریانہ میں آج کے دن اورلوگ دکھا بھی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے دن آگے بڑھتے گئے ہیں صورتحال مزید بہترہوتی گئی ہے۔ ہم بہترین طریقے سے جیتیں گے۔ 90 کی 90 سیٹوں پر جیتنے کے لئے ہم الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مجھے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا: کماری شیلجا
اس سے پہلے جمعہ کو ایک انٹرویو کے دوران کماری شیلجا نے وزیراعلیٰ چہرے سے متعلق کہا تھا کہ اس کا فیصلہ ہائی کمان کریں گے۔ سی ایم فیس کی دوڑ میں کچھ لوگ ہیں اورمجھے لگتا ہے کہ میں بھی اس میں ہوں۔ سینئرٹی میں، کام میں بھی میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مجھے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
8 اکتوبر کوآئیں گے نتائج
ہریانہ میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے اور شام 6 بجے تک ووٹنگ چلے گی۔ اس الیکشن میں 1031 امیدواروں کی قسمت داؤں پر ہے، جن کی جیت کا فیصلہ آج ای وی ایم میں قید ہوجائے گا۔ اس الیکشن میں ہریانہ کے چیف الیکشن کمشنر کے مطابق تقریباً 2 کروڑ تین لاکھ لوگ ہیں۔ حالانکہ ہریانہ اور جموں وکشمیر کے الیکشن کے نتائج 8 اکتوبر کو سامنے آئیں گے۔