Bharat Express

Delhi Hajj Committee’s Iftar Party: حج کمیٹی کی افطار پارٹی میں وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سمیت سرکردہ لیڈران کی شرکت، امن، بھائی چارہ اورمحبت کے ساتھ بڑھنے کا دیا پیغام

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کی دعوت افطار میں مرکزی وزیرکرن رجیجو، وزیرپرویش ورما، اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا، بی جے پی کے سینئر لیڈرسید شاہنوازحسین، ظفراسلام، آرایس ایس لیڈراندریش کمارکےعلاوہ کئی اراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

دہلی حج کمیٹی کی افطار پارٹی میں وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سمیت سرکردہ سیاسی لیڈران نے شرکت کی۔

نئی دہلی: دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن اوربی جے پی لیڈرکوثرجہاں نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں ہفتہ کے روزدعوت افطارکا اہتمام کیا۔ اس دعوت میں دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجو، کابینی وزیرپرویش ورما، دہلی اسمبلی کے اسپیکروجیندرگپتا، بی جے پی کے ریاستی صدر ویریندرسچدیوا، آرایس ایس لیڈراورمسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار، رکن پارلیمنٹ کمل جیت سہراوت اوربانسری سوراج کے علاوہ رکن اسمبلی اروندر سنگھ لولی، ترویندرسنگھ ماروا، مصطفیٰ آباد کے رکن اسمبلی موہن سنگھ بشٹ، سینئرجرنلسٹ رجت شرما کے علاوہ بڑی تعداد میں سرکردہ سیاسی لیڈران، سماجی کارکنان اورصحافیوں نے شرکت کی۔

آپسی بھائی چارہ سے ملک آگے بڑھے گا: ریکھا گپتا

دعوت افطارمیں شرکت کرنے پہنچیں دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “آپسی بھائی چارہ کے ساتھ ملک آگے بڑھے، ترقی کرے اور اس ملک میں سب کے لئے جگہ ہے، سب کے دل میں جگہ ہے۔ ہندوستان ایک بہت بڑا جمہوری ملک ہے، اس جمہوریت میں ہمیں آپسی بھائی چارہ اورمحبت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔” اس دوران ریکھا گپتا نے کوثرجہاں کو گلے لگاکررمضان کی مبارکباد دی اورخوشی کا اظہارکیا۔

مقدس ماہ رمضان سے بھائی چارہ کوملے گا فروغ: کرن رجیجو

مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجو نے حج کمیٹی کی افطارپارٹی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقدس رمضان کا مہینہ چل رہا ہے۔ افطارپارٹی جگہ جگہ منعقد کئے جاتے ہیں۔ دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کی دعوت پرہم یہاں آئے ہیں۔ ایک دن پہلے ہی ہولی منائی گئی ہے۔ سکھوں کے لئے ہولا ہے۔ جب اس طرح کے مقدس تہوارمیں ملتے ہیں توآپسی محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہم مل جل کررہنے اوربھائی چارہ کوفروغ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم لوگ مل جل کر کیسے اچھا کام کریں، اس کے لئے ہم مسلم طبقے کے ساتھ مل کرعلمائے کرام سے بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کام کرتی ہیں اوران کی پوری ٹیم کافی سرگرم ہے۔ میں سبھی کومبارکباد دیتا ہوں۔

ہمیشہ مل جل کرمناتے رہے ہیں تہوار: سید شہنوازحسین

بی جے پی کے سینئرلیڈراورقومی ترجمان سید شہنوازحسین نے کہا کہ افطارکی دعوت ہے، اس میں شرکت کرنے کے لئے آئے ہیں۔ افطارکی دعوت ہوتی رہتی ہے۔ تہوارتوساتھ چلتے رہتے ہیں، کہیں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ اس میں کبھی تنازعہ نہیں رہا ہے، لیکن اپوزیشن کے لوگ اس پربیان بازی سے تنازعہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوپی اورسنبھل میں سب کچھ سنبھل گیا، لیکن جھارکھنڈ میں نہیں سنبھلا۔ ہم لوگ ایک دوسرے کے تہوارمیں شامل ہوتے ہیں اورخوشی مناتے ہیں۔ سب کومل جل کررہنا چاہئے۔

ہماراملک محبت اورہم آہنگی کی خوبصورت دھاگے میں بندھا ہوا ہے: کوثرجہاں

اس موقع پردہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن اورمیزبان کوثرجہاں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آج میں نے دعوت افطارکا اہتمام کیا ہے۔ ہولی کے ٹھیک اگلے دن افطارہورہا ہے۔ اس میں وزیراعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجوکے علاوہ کئی وزرا، اراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی شامل ہوئے ہیں۔ بڑی تعداد میں عام لوگ بھی آ رہے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ہمارا ملک محبت اورہم آہنگی کے خوبصورت دھاگے میں بندھا ہوا ہے۔” کوثرجہاں نے مزید کہا، “رمضان کا مہینہ رحمتوں اورعبادتوں کا مہینہ ہے، اوپروالا ہم سب کی عبادت قبول کرے اوررحمتوں سے نوازے۔ ابھی 15 دن میں عید آرہی ہے تومیں سبھی کو ابھی سے عید کی مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ رمضان کا مہینہ سب کومبارک ہو۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read