Bharat Express DD Free Dish

Kausar Jahan

وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں عوام سے اپیل کی تھی کہ غیر ضروری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں، پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں اور توانائی کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

عازمین حج کی پروازوں سے پہلے انتظامات اورسہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے لئے افسران کی طرف میٹنگوں کا دور چل رہا ہے۔ دہلی حج کمیٹی کے اراکین نے بھی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

مرکزی وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو خصوصی مہمان، دہلی حکومت کے وزیر آشیش سود اور بی جے پی لیڈر نشی کانت دوبے کی شرکت، صحافیوں، افسروں اور سماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے تقریب کی رونق بڑھائی۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے عازمین سے اپیل کی کہ جن کے پاس اب تک پاسپورٹ نہیں ہے اورجنہوں نے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواستیں دے دی ہیں، حج کمیٹی ان کے پاسپورٹ جلد جاری کروانے کے لیے دہلی کے علاقائی پاسپورٹ افسر کے نام خطوط بھی جاری کر رہی ہے۔

حج 2026 کے لئے درخواستیں جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک دہلی میں 1100 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ 31 جولائی فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ پاسپورٹ کی میعاد کم ازکم 31 دسمبر 2026 تک ہونی چاہئے، اگر کسی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے تو حج کمیٹی کے دفتر میں رابطہ کریں۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے آخری قافلے کے حجاج کرام سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اوردعا کی کہ وہ مکمل صحت وسلامتی کے ساتھ اپنے وطن واپس لوٹیں۔ انہوں نے حجاج کرام سے اپیل کی کہ وہ حج کے دوران ملک میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کریں۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک اوردہل کا دہلا دینے والا گھناؤنا عمل تھا، میں اس پرشرمندہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، وہ کم ہے۔

حج منزل دہلی میں ٹیکہ کاری کیمپ کا افتتاح چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا۔ حج پروازوں سے قبل عازمین و سرکاری عملے کو ویکسین دی گئی، نئی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں کی دعوت افطار میں مرکزی وزیرکرن رجیجو، وزیرپرویش ورما، اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا، بی جے پی کے سینئر لیڈرسید شاہنوازحسین، ظفراسلام، آرایس ایس لیڈراندریش کمارکےعلاوہ کئی اراکین پارلیمنٹ اوراراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسرمظہرآصف نے مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجیو کا استقبال کیا اور حج واکاتھن میں حصہ لیا۔